قومی خبریں

بی جے پی اراکین اسمبلی عوام کی پریشانیوں کو نظر انداز کر جگہ کا نام بدلنے کی سیاست میں مشغول: دیویندر یادو

دیویندر یادو نے کہا کہ ’’دہلی حکومت کے ذریعہ سی اے جی کی بقیہ رپورٹ کو سامنے نہ لا کر سچائی کو چھپانا بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کی آپسی ملی بھگت کو ظاہر کرتا ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو</p></div>

دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو

 

نئی دہلی: جمعرات (27 فروری) کو دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دویندر یادو نے کہا کہ ’’اسمبلی میں شراب گھوٹالے سے متعلق سی اے جی رپورٹ پیش کر کے اس پر سنجیدہ بحث کرنے کے بجائے بی جے پی اراکین اسمبلی اپنے مذہبی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ بی جے پی اراکین اسمبلی کام کرنے کے بجائے اسمبلی حلقوں اور دہلی کے مختلف مقامات کے نام کی تبدیلی کی بات کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’نجف گڑھ کا نام بدل کر ناہر گڑھ، مصطفیٰ آباد حلقہ اسمبلی کا نام بدل کر شیوپوری اور آر کے پورم واقع محمد پور کا نام بدل کر مادھوپور رکھنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، اس طرح بی جے پی دہلی کے مسائل کو نظر انداز کر صرف اپنے ایجنڈے کی سیاست کر رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

دیویندر یادو نے بی جے پی کی نو تشکیل حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی حکومت میں اسمبلی اجلاس کے تیسرے دن بھی دہلی کے عوام سے کیے گئے وعدوں پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔‘‘ علاوہ ازیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’شراب گھوٹالے کے علاوہ دیگر 13 سی اے جی رپورٹ کو ایوان میں پیش نہ کرنا بی جے پی کے ارادوں پر سوالیہ نشان لگاتا ہے۔ دہلی حکومت کے ذریعہ سی اے جی کی بقیہ رپورٹ کو سامنے نہ لا کر سچائی کو چھپانا بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کی آپسی ملی بھگت کو ظاہر کرتا ہے۔‘‘

Published: undefined

دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو کا کہنا ہے کہ دہلی میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد بھی وہی ہو رہا ہے جو عام آدمی پارٹی کی دور حکومت میں ہوا کرتا تھا۔ پہلے بی جے پی اراکین اسمبلی ایوان سے باہر ہوتے تھے آج عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی باہر ہو رہے ہیں۔ دونوں پارٹیوں کی یہ آپسی لڑائی کہیں سی اے جی رپورٹس کی سچائی چھپانے کے لیے تو نہیں۔ کیونکہ 3 دنوں میں ایوان میں ایسا کچھ بھی نہیں ہوا جس کا دہلی کے عوام کو انتظار تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined