قومی خبریں

مایاوتی کو ’ہجڑا‘ بتانے والی بی جے پی رکن اسمبلی نے مانگی معافی، ایف آئی آر درج

بی ایس پی لیڈر رام چندر گوتم نے سادھنا سنگھ کے خلاف پولس میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے لکھا ہے کہ ان کا بیان نہ صرف مایاوتی کے لیے بلکہ دلت طبقہ کی ہر عورت کے لیے بے عزتی کا باعث ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اتر پردیش کے مغل سرائے سے بی جے پی رکن اسمبلی سادھنا سنگھ نے چوطرفہ تنقید کے بعد بی ایس پی سربراہ مایاوتی سے تحریری معافی مانگ لی ہے۔ مایاوتی کو کنّڑ یعنی ہجڑا بتانے کے ساتھ ساتھ ان کی ہتک عزتی کرنے والے کئی بیانات سادھنا سنگھ نے ایک عوامی تقریب کے دوران دیئے تھے جس کے بعد انھیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور بالآخر تحریری معافی نامہ پیش کرتے ہوئے انھوں نے لکھا کہ "میرے ذریعہ دی گئی تقریر کے دوران میری منشا کسی کی بے عزتی کرنے کی نہیں تھی، بلکہ میری کوشش صرف یہ تھی کہ 2 جون 1995 کو گیسٹ ہاوس واقعہ کی انھیں یاد دلائی جائے جس میں بی جے پی نے مایاوتی جی کی مدد کی تھی۔ میرا مقصد صرف اس واقعہ کی یاد دلانا تھا نہ کہ ان کی بے عزتی کرنا۔ اگر میرے الفاظ سے کسی کو تکلیف ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔"

Published: undefined

دوسری طرف مایاوتی کے خلاف نازیبا کلمات کہنے کی وجہ سے پارٹی لیڈر رام چندر گوتم نے بابوری پولس تھانہ میں شکایت درج کرائی ہے اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ رام چندر گوتم نے ایف آئی آر کے لیے لکھے گئے شکایت نامہ میں یہ بھی کہا ہے کہ مایاوتی کے لیے جس طرح کے نازیبا کلمات کی ادائیگی سادھنا سنگھ نے کی ہے اس کا تذکرہ کرنا بھی مشکل ہے اور ان کے بیان سے صرف مایاوتی ہی نہیں بلکہ دلت سماج کی عورتوں کی بھی بے عزتی ہوئی ہے۔ رام چندر گوتم نے اپنی ایف آئی آر میں سادھنا سنگھ کی تقریر کا ویڈو اور اس ک اسکرپٹ منسلک کرنے کی بات بھی لکھی ہے۔

Published: undefined

دراصل بی جے پی رکن اسمبلی سادھنا سنگھ نے ایک جلسہ عام میں مایاتی کو نشانہ بناتے ہوئے یکے بعد دیگرے کئی شرمناک تبصرے کیے تھے جو موجودہ وقت مں سایست کے گرتے معیار کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ "ہمیں تو اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ نہ خاتون لگتی ہیں اور نہ ہی مرد لگتی ہیں۔ ان کو تو اپنے وقار کا خیال ہی نہیں ہے۔ جس خاتون کا اتنا بڑا 'چیر ہرن' ہوا ہو وہ اپنی بے عزتی بھول گئی۔ دروپدی کا بھی چیر ہرن ہوا تھا لیکن وہ غرور والی خاتون تھی اس لے بدلے کا عزم ظاہر کیا تھا، لیکن بی ایس پی کی سابق وزیر اعلیٰ کو اپنی ہی عزت کی پروا نہیں۔"

بی جے پی رکن اسمبلی نے اپنے بیان میں آگے کہا تھا کہ "آج کی خاتون (مایاوتی) کا سب کچھ لُٹ گیا ہے۔ اس کے بعد بھی کرسی پانے کے لیے اپنے وقار کو فروخت کر دیا۔ مایاوتی جی کا ہم اس پروگرام کے ذریعہ توہین کرتے ہیں۔ جو خاتون عورت کے نام پر داغ ہے اور جس خاتون کی عزت لٹنے سے بی جے پی کے لیڈروں نے بچائی، اس نے فائدہ اور سہولت کے لئے اپنی عزت کا ہی گھونٹ پی لیا۔" سادھنا سنگھ اتنے پر ہی نہیں رکیں، انھوں نے یہ بھی کہا کہ "جس دن اس عورت کا پیٹی کوٹ اور ساڑی پھٹ گئی، اس دن کے بعد اس عورت کو اقتدار کے لئے آگے نہیں آنا چاہیے تھا۔ اس عورت کو پورے ملک کی عورتیں داغدار مانتی ہیں۔ وہ تو کنّڑ (ہجڑے) سے بھی زیادہ بدتر ہیں کیونکہ نہ تو وہ مرد ہے نہ ہی عورت ہے۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ

  • ,
  • ’آپ جسے چاہیں جیل بھیج دیں‘، کیجریوال نے پی ایم مودی کو دیا چیلنج، عآپ لیڈران کل 12 بجے پہنچیں گے بی جے پی دفتر

  • ,
  • رام مندر پر چلے گا بلڈوزر! پی ایم مودی کے اشتعال انگیز بیان سے کھڑگے ناراض، الیکشن کمیشن سے کیا کارروائی کا مطالبہ