قومی خبریں

بی جے پی کے رہنما جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے: کمل ناتھ

کمل ناتھ جھابوا اسمبلی ضمنی انتخاب کے سلسلے میں راناپور میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کسانوں کی قرض معافی کو لے کر بی جے پی کے رہنما مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جھابوا: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں پر جھوٹ بولنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ وہ جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔ پندرہ سال تک بی جے پی کے لیڈروں نے جھوٹ بولا، نتیجہ یہ ہوا کہ عوام نے انہیں گھر بیٹھا دیا۔

Published: undefined

کمل ناتھ جھابوا اسمبلی ضمنی انتخاب کے سلسلے میں راناپور میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کسانوں کی قرض معافی لے کر بی جے پی کے رہنما مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے ریاست میں پندرہ سال تک بی جے پی کی حکومت رہی، جس میں بی جے پی رہنماؤں کی طرف سے مسلسل جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کیا گیا اور اسمبلی انتخابات میں انہیں اس کا نتیجہ بھی بھگتنا پڑا۔

Published: undefined

وزیر اعلی نے ریاست کے نوجوانوں کو روزگار ملے، لہذا کل اندور میں دو دنوں تک ملک کے صنعت کاروں کو بلا کر ان سے صنعت لگانے کی بات کی گئی۔ اس دوران کانگریس کے سینئر قبائلی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر كاتنی لال بھوریا نے بھی اجتماع سے خطاب کیا۔

Published: undefined

اس موقع پر ریاست کے وزیر پی سی شرما، بالا بچن، سریندر سنگھ بگھیل، جیتو پٹواری، کملیشور پٹیل، سچن یادو، کمپیوٹر بابا، ویویک تنكھا، ممبر اسمبلی کلاوتی بھوریا سمیت کئی کانگریس لیڈر موجود تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined