قومی خبریں

بی جے پی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہی، ہم انتخابی کمیشن میں شکایت کریں گے: اکھلیش

اکھلیش یادو نے کہا کہ سماج وادی پارٹی الیکشن کمیشن سے تحریری طور پر شکایت کرے گی اور انہیں توقع ہے کہ کمیشن بی جے پی کو ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنے کی ہدایت دے گا۔

تصویر ٹوئٹر @yadavakhilesh
تصویر ٹوئٹر @yadavakhilesh 

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے پیر کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور ان کے لیڈروں پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی اس کی الیکشن کمیشن سے تحریری شکایت درج کرائے گی۔ پارٹی ہیڈکوارٹر پر منعقد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ ’بی جے پی اور اس کے لیڈران ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ سماج وادی پارٹی اس کی الیکشن کمیشن سے تحریری طور پر شکایت کرے گی اور انہیں توقع ہے کہ کمیشن بی جے پی کو ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنے کی ہدایت دے گا۔

Published: undefined

اس موقع پر انہوں نے کسانوں کے ساتھ ’سنکلپ لیا‘ کہ وہ بھاتیہ جنتا پارٹی کو بے دخل کر کے ریاست میں کسانوں کی خیر خواہ حکومت بنانے کا کام کریں گے۔ کسان لیڈر تجندر سنگھ ورک کے ساتھ گیہوں اور چاول ہاتھ میں لے کر اکھلیش نے کہا کہ تین کالے قانون کے ذریعہ کسانوں پر زیادتی کرنے والوں کو ریاست کے کسان ہرانے کا عہد کرتے ہیں۔

Published: undefined

ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے کسانوں کو تیقن دیا کہ ان کی حکومت بننے پر نہ صرف فصلوں کے لئے ایم ایس پی کا اعلان کیا جائے گا بلکہ سینچائی کے لئے 300 یونٹ مفت بجلی اور کسانوں کے لئے پنشن اور انشورنش کا نظم کیا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے بی جے پی حکومت پر کسانوں کو ہراساں کرنے اور ان کے ساتھ انصاف نہ کرنے کا الزام لگایا۔

Published: undefined

انہوں نے سبھی فصلوں کے لئے ایم ایس پی، سینچائی کے لئے 300 یونٹ مفت بجلی، کسانوں کو پنشن اور انشورنش کی سہولیت دینے کا اعلان پارٹی کے مینوفیسٹو میں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ گنا کسانوں کے بقایہ جات کی پائی پائی کی ادائیگی حکومت بننے کے 15دنوں کے اندر کی جائے گی۔ اس کے لئے فارمر ریوالڈنگ فنڈ بنایا جائے گا۔ ایس پی سربراہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مل کو پانچ ٹریلین ڈالر اور یوگی آدتیہ ناتھ یوپی کو ایک ٹریلین ڈالر کی اکانومی بنانے کی بات کررہے تھے۔ ان سے اس بارے میں پوچھا جانا چاہئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined