قومی خبریں

’بی جے پی رام کا نام لے کر ملک میں ناتھورام گوڈسے کا ایجنڈا پھیلا رہی‘، کنہیا کمار کا الزام

کنہیا کمار نے کہا اگر ملک میں بھگوان رام کی لہر ہے تو کانگریس کو اس سے نمٹنے کی ضرورت کیا ہے، ملک میں بھگوان رام کی لہر ہے تو کچھ بھی غلط نہیں، غلط تب ہوتا اگر ناتھورام گوڈسے کی لہر ہوتی۔

کنہیا کمار، تصویر سوشل میڈیا
کنہیا کمار، تصویر سوشل میڈیا 

کانگریس کے جواں سال لیڈر کنہیا کمار نے آج ایک بار پھر بی جے پی پر فرقہ وارانہ ایجنڈا پھیلانے کا الزام عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’بی جے پی رام کا نام لے کر ناتھورام گوڈسے کے فرقہ وارانہ ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے اور تخریب کاری پر مبنی سیاسی چال چل رہی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ گاندھی-نہرو کنبہ کی قربانیوں اور تعاون کو کم ظاہر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

ایک خبر رساں ایجنسی میں شائع رپورٹ کے مطابق کنہیا کمار نے بی جے پی کے ذریعہ لگاتار اقربا پروری سے متعلق معاملہ اٹھانے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ اقربا پروری کے مقابلے میں شخصیت پرستی زیادہ خطرناک ہے، جس میں ایک شخص سبھی فیصلے لیتا ہے۔ کنہیا کمار نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی ہندو مذہب کی عظمت کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو کہ افسوسناک ہے۔

Published: undefined

ایودھیا میں رام مندر تعمیر سے بی جے پی کو فائدہ پہنچنے کے ایک سوال پر کنہیا کمار نے برجستہ جواب دیا کہ ’’کانگریس کو اس سے نمٹنے کی کیا ضرورت ہے؟ اگر ملک میں بھگوان رام کی لہر ہے تو کچھ بھی غلط نہیں ہے۔ غلط تب ہوتا اگر ملک میں ناتھورام گوڈسے کی لہر ہوتی۔‘‘ پھر وہ کہتے ہیں کہ ’’بی جے پی اس کام میں لگی ہوئی ہے کہ کس طرح رام کو ماننے والے لوگوں کو ٹھگا جائے۔ اس وجہ سے وہ نام تو رام کا لیتے ہیں، لیکن کام ناتھورام گوڈسے والے کرتے ہیں۔ یہ ملک کی تاریخ، تہذیب اور آنے والی نسل کے مستقبل کے خلاف ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined