قومی خبریں

بی جے پی الیکشن جیتنے کے لئے منھ بھرائی کی سیاست کر رہی ہے: اکھلیش

ریلی کے دوران سماج وادی پارٹی کے اراکین اسمبلی اپنی گردن میں پلے کارڈ لٹکا کر ودھان بھون پہنچنے کے لئے ایک کلو میٹر کی مسافت سائیکل کے ذریعہ طے کی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے منگل کو بی جے پی پر منھ بھرائی کی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ایسا صرف الیکشن جیتنے کے لئے کر رہی ہے۔

Published: undefined

این آر سی/این پی آر اور سی اے اے کی مخالفت میں پارٹی ہیڈکوارٹر سے ودھان بھون تک پارٹی اراکین اسمبلی کی سائیکل ریلی کو ہری جھنڈی دکھانے کے بعد اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی مذہب کی بنیاد پر شہریت دینا چاہتی ہے جوکہ آئین کے خلاف ہے۔ پارٹی سی اے اے، این آرسی اور این پی آر کی سخت مخالف ہے اور مرکز کے ان اقدامات کے خلاف پارٹی کی مخالفت جاری رہے گی۔

Published: undefined

سابق وزیر اعلی نے مزید کہا کہ شمال مشرق اور آسام کے شہری بھی اس قانون سے ناخوش ہیں۔ اکھلیش یادو نے دعوی کیا کہ بی جے پی سی اے اے اور این آر سی کے نام پر ملک کے عوام میں خوف پیدا کر رہی ہے۔ ایس پی سربراہ نے این پی آر شروع کرنے کے فیصلے پر بھی حکومت کی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ سبھی شہریوں کی تمام تفصیلات پہلے سے ہی آدھار کارڈ میں موجود ہیں، اس کے باوجود این پی آر کی کیا ضرورت ہے۔

Published: undefined

ایس پی سربراہ نے ملک کی معیشت میں اضافے کے لئے حکومت کی جانب سے مؤثر اقدام کرنے میں ناکام رہنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ملک کا بینکنگ سیکٹر پوری طرح سے منہدم ہوگیا ہے اور نوٹ بندی نے ملک کی معیشت کی کمر توڑ دی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ چونکہ حکومت روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور ملکی معیشت کو اٹھانے میں ناکام رہے ہیں اس لئے وہ سی اے اے، این آر سی، این پی آر میں الجھا کر حقیقی مسائل سے عوام کا دھیان بھٹکانا چاہتی ہے۔

Published: undefined

ریلی کے دوران سماج وادی پارٹی کے اراکین اسمبلی اپنی گردن میں پلے کارڈ لٹکا کر ودھان بھون پہنچنے کے لئے ایک کلو میٹر کی مسافت سائیکل کے ذریعہ طے کی۔ ایس پی اراکین نے این پی آر، این آر سی اور سی اے اے کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ آج یو پی اسمبلی کا ایک روزہ خصوصی اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں پارلیمنٹ کی جانب سے ایس سی/ایس ٹی ریزرویشن کو مزید 10 سالوں کے لئے بڑھانے کے لئے کی گئی آئین کی 126 ویں ترمیم کو منظور کیا گیا۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined