قومی خبریں

’بھارت جوڑو یاترا‘ سے بی جے پی خوفزدہ، دھیان بھٹکانے کی ہوگی کوشش: کانگریس

پریس کانفرنس کے دوران پارٹی کے جنرل سکریٹریز، ریاستی انچارج، ریاستی کانگریس کمیٹی کے سربراہان اور ’بھارت جوڑو یاترا‘ سے متعلق نیشنل کوآرڈنیٹرس کی ہوئی میٹنگ کے بارے میں جانکاری دی گئی۔

کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال
کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال تصویر آئی اے این ایس

کانگریس نے آئندہ 7 ستمبر سے شروع ہونے والی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے بارے میں امید ظاہر کی ہے کہ یہ تاریخی نوعیت کی ثابت ہوگی۔ پیر کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی ’بھارت جوڑو یاترا‘ سے خوفزدہ ہے، اور اس لیے وہ اس یاترا سے لوگوں کا دھیان بھٹکانے کی ترکیب اپنائے گی۔

Published: undefined

پریس کانفرنس کے دوران پارٹی کے جنرل سکریٹریز، ریاستی انچارج، ریاستی کانگریس کمیٹی کے سربراہان اور ’بھارت جوڑو یاترا‘ سے متعلق نیشنل کوآرڈنیٹرس کی ہوئی میٹنگ کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ اس میٹنگ میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ کی تیاریوں کے بارے میں تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ سے متعلق کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ’’یہ یاترا عظیم الشان اور تاریخی ہوگی۔ اس یاترا سے بی جے پی سہم گئی ہے۔ اس لیے وہ دھیان بھٹکانے کے لیے طرح طرح کی ترکیبیں اختیار کرے گی۔‘‘

Published: undefined

کانگریس کے سینئر لیڈر دگوجے سنگھ بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔ انھوں نے بتایا کہ ’’7 ستمبر کی شام پانچ بجے کنیاکماری میں عظیم الشان ریلی سے اس یاترا کا آغاز ہوگا۔ 8 ستمبر کو صبح ہر اسمبلی حلقہ اور بلاک میں پدیاترا نکالی جائے گی۔ اس یاترا کے دوران سبھی مذاہب کے دعائیہ اجلاس کا انعقاد ہوگا اور دیگر تقاریب بھی منعقد کیے جائیں گے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ کانگریس ’بھارت جوڑو یاترا‘ کو لے کر سبھی تیاریاں مکمل کر چکی ہے۔ اس یاترا کے دوران تقریباً پانچ ماہ میں کنیاکماری سے لے کر کشمیر تک کم و بیش 3500 کلومیٹر کا احاطہ کیا جائے گا۔ آج کے پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ یہ یاترا 10 ریاستوں سے ہو کر گزرے گی۔ ساتھ ہی یہ بھی جانکاری دی گئی کہ جن ریاستوں میں یہ یاترا نہیں نکلے گی، وہاں ’اسٹریٹ لیول‘ پر یاترا نکالی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز