قومی خبریں

بی جے پی نے اترپردیش کا بیڑا غرق کر دیا: مایاوتی

ہردوئی میں مشرکھ لوک سبھا کی بی ایس پی امیدوار نیلو ستیارتھی کی حمایت میں منگل کو کچھونا قصبے میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی مرکز سے وداعی یقینی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہردوئی: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے بی جے پی پر وعدہ خلافی اور اترپردیش میں روزگار کی تلاش میں نوجوانوں کے دوسرے شہروں تک مہاجرت کے لئے اسے مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ان سب کی وجہ سے اترپردیش کا بیڑا غرق ہو گیا ہے۔

ہردوئی میں مشرکھ لوک سبھا کی بی ایس پی امیدوار نیلو ستیارتھی کی حمایت میں منگل کو کچھونا قصبے میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی مرکز سے وداعی یقینی ہے۔ اس پارٹی نے عوام کے ساتھ وعدہ خلافی کی اور اب اس انتخاب میں ان کی کوئی بھی ناٹک بازی اور جملے بازی کام نہیں آنے والی ہے۔ خاص کر چوکیداری کی نئی ناٹک بازی ان کو نہیں بچا پائی گی۔ ان انتخاب میں ان کے سبھی چھوٹے بڑے چوکیدار مل کر اپنی کتنی بھی طاقت کیوں نہ لگا لیں۔

اس کی خاص وجہ یہ ہے کہ موجودہ وقت میں وزیر اعظم نریندر مودی نے گذشتہ لوک سبھا انتخابات میں غریبوں، مزدوروں، بزرگوں، ملازموں، نوجوانوں، خواتین، کسانوں، تاجروں اور محنت کشوں کے ساتھ ساتھ غریبوں، مسلموں سمیت دیگر طبقات کے لوگوں کو اچھے دن لانے کے وعدوں سمیت دیگر لبھاونے وعدے کیے تھے لیکن ان وعدوں کے ایک چوتھائی کام بھی نہیں ہوا ہے بلکہ ان کے مقام پر سرمایہ کاروں اور پونجی پتیوں کو مالا مال بنانے کا کام کیا گیا ہے۔

Published: undefined

بی ایس پی سربرا نے کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ لمبے عرصے تک جب آپ کو روزی روٹی کے مواقع دستیاب نہیں کرائے گئے تو سب سے زیادہ مہاجرت اترپردیش کے لوگوں نے کی۔ روزی روٹی کے لئے بڑے پیمانے پر لوگ اترپردیش چھوڑ کر دیگر بڑے شہروں میں رہائش پذیر ہوگئے۔ آپ کے ہرودئی سے بھی روزی روٹی کے لئے لوگ گئے۔ ان سب باتوں کو دھیان میں رکھ کر ہی ہم نے اپنی علیحدہ پارٹی بنائی۔

بی جے پی پر جانچ ایجنسیوں کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا ’’مرکز میں بی جے پی حکومت نے اپنے سیاسی مفادات کی تکمیل کے لئے یہاں سی بی آئی، ای ڈی اور آئی ٹی وغیرہ کا بھی کافی زیادہ غلط استعمال کیا ہے۔ جو ابھی بھی جاری ہے۔ ایسے حالات میں اب آپ کو مرکز میں اپوزیشن پارٹیوں کو ہر حال میں اقتدار میں لانا چاہیے۔

ای وی ایم مشین پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ سال 2017 کے اسمبلی انتخابات میں الکٹرانک ووٹنگ مشین میں جو گڑبڑی کی اس کی وجہ سے ہمارے امیدوار انتخاب نہیں جیت سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined