قومی خبریں

لوک سبھا میں نازیبا تبصرہ کرنے والے رمیش بدھوڑی کو بی جے پی نے بنایا ٹونک کا انچارج

بی ایس پی رکن پارلیمنٹ دانش علی کو لے کر نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے کے معاملے میں اپوزیشن کی تنقید کے ساتھ ہی بدھوڑی کو اپنی ہی پارٹی کے ذریعہ وجہ بتاؤ نوٹس کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>رمیش بدھوڑی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

رمیش بدھوڑی، تصویر آئی اے این ایس

 

گزشتہ دنوں نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں بی ایس پی لوک سبھا رکن دانش علی پر نازیبا اور غیر پارلیمانی تبصرہ کر موضوعِ بحث بنے اپنے لوک سبھا رکن رمیش بدھوڑی کو بی جے پی نے راجستھان میں ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخاب میں اہم ذمہ داری سونپی ہے۔ بی جے پی نے بدھوڑی کو ٹونک سیٹ کا انچارج بنا کر گوجر اکثریتی سیٹ پر بی جے پی امیدوار کو کامیاب بنانے کا ٹاسک سونپا ہے۔ اس قدم کو کانگریس لیڈر سچن پائلٹ کو گھیرنے کی بی جے پی کی پالیسی کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

Published: undefined

دراصل راجستھان کانگریس کے سابق ریاستی صدر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ فی الحال ٹونک سے رکن اسمبلی ہیں اور یہ مانا جا رہا ہے کہ پائلٹ اس بار بھی وہیں سے انتخاب لڑ سکتے ہیں۔ پائلٹ گوجر طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ سیٹ گوجر اکثریتی ہے۔ ایسے میں گوجروں کو لبھانے کے لیے بی جے پی نے اپنے ایک گوجر رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی کو پورے ٹونک ضلع کا انچارج بنا کر بڑی ذمہ داری سونپ دی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ اسمبلی انتخاب میں سچن پائلٹ کے راجستھان کانگریس صدر ہونے کے ناطے یہ مانا جا رہا تھا کہ اگر کانگریس جیتی تو وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ ہی بنیں گے اس لیے راجستھان کے گوجروں نے یکطرفہ کانگریس کے حق میں ووٹ کیا تھا اور بی جے پی کو گوجر اکثریت والی سیٹوں پر نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ لیکن اس بار بی جے پی کو یہ لگ رہا ہے کہ پائلٹ کے وزیر اعلیٰ نہیں بننے سے گوجر ناراض ہو سکتے ہیں اور اس کا فائدہ بی جے پی کو مل سکتا ہے۔

Published: undefined

بی جے پی کے ذریعہ اہم ذمہ داری ملتے ہی رمیش بدھوڑی فوراً سرگرم بھی ہو گئے ہیں۔ بدھوڑی بدھ کے روز جئے پور میں ریاستی بی جے پی دفتر میں ریاستی صدر سی پی جوشی اور ٹونک-سوائی مادھو پور کے رکن پارلیمنٹ سکھبیر سنگھ جونپوریا کے علاوہ انتخابی مہم اور ٹونک کی کوآرڈنیشن کمیٹی میں شامل دیگر لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کرتے بھی نظر آئے۔

Published: undefined

رمیش بدھوڑی نے خود اس میٹنگ کی تصویروں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا اور لکھا ’’راجستھان پردیش بی جے پی دفتر جئے پور میں ضلع ٹونک کی کوآرڈنیشن میٹنگ میں ریاستی صدر سی پی جوشی کے ذریعہ تنظیمی امور اور انتخاب کی تیاریوں کے ساتھ ہفتہ کے پروگراموں سمیت آئندہ کارکنان کے رہائش منصوبوں کی جانکاری لیتے ہوئے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ لوک سبھا میں بی ایس پی رکن دانش علی کو لے کر نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے کے معاملے میں اپوزیشن کی تنقید کے ساتھ ہی بدھوڑی کو اپنی ہی پارٹی کے ذریعہ وجہ بتاؤ نوٹس کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اپوزیشن کے کئی اراکین پارلیمنٹ نے جہاں لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو خط لکھ کر بدھوڑی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، تو وہیں تنازعہ بڑھنے پر بی جے پی نے بھی بدھوڑی کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کر ان سے 15 دنوں میں جواب مانگا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined