قومی خبریں

بی جے پی اور عام آدمی پارٹی نے ایک دوسرے پر لگایا کونسلروں کی خرید و فروخت کا الزام!

بی جے پی میڈیا انچارج ہریش کھورانہ کے مطابق عام آدمی پارٹی کے ایجنٹ اب بی جے پی کونسلروں کو لالچ دینے میں مصروف ہیں۔ وہیں، عام آدمی پارٹی نے بھی بی جے پی پر بڑا الزام لگایا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: دہلی ایم سی ڈی انتخابات میں عام آدمی پارٹی (عآپ) نے بی جے پی کی ایک دہائی سے زیادہ طویل حکمرانی کا خاتمہ کر دیا ہے۔ ایسے میں دونوں پارٹیوں کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ پھر سے شروع ہو گیا ہے۔ بی جے پی میڈیا انچارج ہریش کھرانہ کے مطابق عآپ کے ایجنٹ اب بی جے پی کونسلروں کو لالچ دینے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہمارے پاس ثبوت ہیں جو ہم آج دکھا رہے ہیں۔ یہاں تک کہ فون کال کی تفصیلات اور شیکھا گرگ کی بی جے پی کونسلر مونیکا پنت کے گھر جانے والی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دستیاب ہیں۔ ہم اس کی شکایت اے سی بی میں بھی کریں گے۔

Published: undefined

بی جے پی کے اس الزام کے بعد عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اپنے 3 کونسلروں کو بھی پریس کانفرنس میں لے گئے۔ جہاں عآپ نے بی جے پی پر کونسلروں کو بلانے اور خریدنے کا الزام لگایا۔ پریس کانفرنس میں عآپ کونسلروں نے دھمکیاں ملنے کا بھی الزام لگایا۔ عآپ کے مطابق بی جے پی کی طرف سے کراس ووٹنگ کے لیے 50 لاکھ روپے کی پیشکش کی گئی تھی۔ اس سے پہلے بی جے پی نے عام آدمی پارٹی پر الزام لگایا تھا کہ عآپ پی بی جے پی کے کونسلروں کو توڑنے کے لیے رغبت دے رہی ہے۔

Published: undefined

بی جے پی کا کہنا ہے کہ ٹکٹ کے لیے نقد رقم کے بعد کارپوریٹر کے لیے نقدی کا لالچ دیا جا رہا ہے۔ کیجریوال کا ایجنٹ لالچ دینے کے لیے دہلی کی سڑکوں پر گھوم رہا ہے، جس طرح عام آدمی پارٹی بی جے پی پر آپریشن لوٹس چلانے کا الزام لگا رہی ہے، اسی طرح بی جے پی عام آدمی پارٹی پر آپریشن جھاڑو چلانے کا الزام لگا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined