لکھنؤ: بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150 ویں جیتنی کے موقع پر ریاستی راجدھانی کا سیاسی پارہ کافی گرم رہا۔ اس موقع پر جہاں حکمراں جماعت اپوزیشن کے خصوصی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ پر برہم دکھائی دیا تو وہیں کانگریس و سماج وادی پارٹی نے اپنے اپنے طور پر پروگرام کا انعقاد کر کے عوام کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی کہ حکمراں جماعت کا بابائے قوم کے نظریات سے کچھ بھی سروکار نہیں ہے۔
Published: undefined
بابائے قوم کی 150 ویں جینتی کے موقع پر ریاستی حکومت کی جانب سے 36 گھنٹوں کے لئے بلائے گئے خصوصی اجلاس کا اپوزیشن کے بائیکاٹ کے فیصلے نے اسمبلی اسپیکر اور وزیر اعلی دونوں کو برہم کردیا۔ وزیر اعلی نے جہاں اسے بابائے قوم کی توہین قرار دیا تو اسپیکر نے اپوزیشن کو اس کے وعدے کی یاد دلائی کہ اپوزیشن کی رضامندی سے ہی یہ اجلاس ہونا طے پایا تھا لیکن آج اچانک اپوزیشن نے اس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
Published: undefined
اسمبلی اسپیکر نے 36 گھنٹوں کے غیر منقطع اسمبلی کے سیشن کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ یہ کافی مایوس کن ہے کہ اپوزیشن پارٹیوں نے گاندھی جینتی کے موقع پر اسمبلی کے خصوصی اجلاس بلانے کے حکومت کے فیصلے پر رضا مندی کا اظہار کرتے ہوئے اس میں شمولیت کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن اچانک انہوں نے بغیر کوئی وجہ بتائے اسمبلی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کافی مناسب ہوتا کہ اپوزیشن کے اراکین بھی اس میں شرکت کرتے اور مختلف مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے۔
Published: undefined
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اپوزیشن کی عدم موجودگی میں اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے موضوع پر اپوزیشن میں بحث کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ انہوں نے بابائے قوم کی یوم پیدائش کی مناسب سے منعقد اسمبلی کے خصوصی اجلاس کا اپوزیشن کے ذریعہ مکمل طور سے بائیکاٹ کر نے کے فیصلے کو بابائے قوم کی توہین سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ باپو کے نام پر اقتدار کا مزہ چکھنے والے آج باپو کے نظریات کو ہی بھول گئے ہیں۔
Published: undefined
وزیر اعلی نے کہا کہ غریبوں کے حقوق پر ڈاکہ زنی کرنے والے افراد آج بحث سے کترا رہے ہیں۔ گاندھی جی نے جن اصولوں اور اقدار کو سب کے سامنے رکھا آج کانگریس اس کا بائیکاٹ کر رہی ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں نے ترقی سے منھ موڑ لیا ہے۔ اس لئے عوام نے بھی ان سے بے رخی اختیار کرلی ہے۔
Published: undefined
ادھر اس موقع پر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی شاہجہاں پور میں مبینہ عصمت دری کی متأثرہ کی آواز بلند کرنے کے لئے لکھنؤ پہنچی اور پارٹی کی جانب سے نکالی گئی خاموش پدیاترا ’’گاندھی سندیش‘‘ میں شرکت کی۔ اس سے قبل چنمیانند معاملے کے حوالے سے کانگریس کی جانب سے شاہجہاں پور سے لکھنؤ تک نکالے جانے والے مارچ کی انتظامیہ نے اجازت نہیں دی تھی۔
Published: undefined
اس موقع پر پرینکا واڈرا نے گومتی ندی کے کنارے واقع شہید اسمارک پہنچ کر پہلے شہیدوں کی گلپوشی کی اور اس کے بعد سینکڑوں کانگریسی لیڈروں وکارکنوں کی جانب سے نکالے جانے والی پدیاترا کی قیادت کی۔ سبز۔سفید ساڑی میں ملبوس کانگریس لیڈر چہرے کی مسکان کے ساتھ پرجوش دکھیں لیکن پوری ریلی کے درمیان خاموش رہیں۔
Published: undefined
پدیاترا میں شامل بعض کانگریسی کارکنوں کے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر دکھائی دئے جن پر’گاندھی سندیش یاترا‘ آویزاں تھا۔ جبکہ دیگر اضلاع سے پدیاترا میں شرکت کے لئے آئے افراد کے ہاتھوں میں بھی پلے کارڈ تھے جن پر ان کے مقام کا نام لکھا ہوا تھا۔
Published: undefined
بابائے قوم کی جنتی کو سماج وادی پارٹی نے بھی اپنے طرز پر منایا اور مختلف قسم کے پروگرام منعقد کئے۔ پارٹی صدر اکھلیش یادو حضرت گنج واقع کھادی آشرم پہنچے۔ وہاں انہوں نے گاندھی جی کی مورتی پر گلپوشی کے بعد اکھلیش نے کہا کہ ملک و ریاست کی خوشحالی اسی بات میں مضمر ہے کہ ہم باپو کے اصولوں پر عمل کریں۔
Published: undefined
انہوں نے بی جے پی کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس پارٹی کے نظریا ت کے افراد کبھی بھی مہاتما گاندھی کے اصولوں پر نہیں چل سکتے۔ بی جے پی کا بابائے قوم کے نظریات و اصولوں سے کچھ نہیں لینا ہے۔ بی جے پی صرف اپنے سیاسی فائدے کے لئے بابائے قوم کے نام کا استعمال کر رہی ہے۔ اس موقع پر سابق وزیر اعلی نے کھادی آشرم میں چرکھا بھی چلایا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined