قومی خبریں

مہاراشٹر کے نندوربار میں برڈ فلو کا قہر، 4 دنوں میں ماری گئیں 2 لاکھ مرغیاں، پولٹری کاروبار بحران کا شکار

وبا کے مدنظر بڑے پیمانے پر مرغیوں کو مارنے کی مہم چلائی جا رہی ہے اور اس کے لیے تقریباً 150 ملازمین کی 25 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انفیکشن روکنے کے لیے انتظامیہ نے لوگوں سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پولٹری کاروبار / IANS</p></div>

پولٹری کاروبار / IANS

 

مہاراشٹر کے نندوربار ضلع کے نواپور میں برڈ فلو کی خطرناک وبا پھیل گئی ہے، جس کی وجہ سے صرف 4 دنوں میں تقریباً 2 لاکھ مرغیاں ماری گئی ہیں اور لاکھوں انڈے تلف کر دیے گئے ہیں۔ اس دوران انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر مرغیاں مارنے کی مہم شروع کر دی ہے اور علاقے کے لوگوں سے مرغی کا گوشت اور انڈے نہ کھانے کی اپیل کی ہے۔ اس سلسلے میں ممکنہ خطرے سے بچنے کے لیے ناسک ضلع اور دیگر علاقوں میں بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

ریاست کے نندوربار ضلع میں برڈ فلو کے سبب کئی پولٹری فارموں میں مرغیاں انفیکشن سے متاثر پائی گئی ہیں جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ پولٹری فارموں میں جہاں مرغیاں متاثر پائی گئی ہیں، وہاں تمام مرغیوں کو تلف کر دیا گیا ہے۔ انڈوں کو بھی تباہ کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی علاقے کے لوگوں کو مرغی اور انڈے کھانے سے منع کیا گیا ہے اور ان سے اپنی صحت کا خیال رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Published: undefined

نواپور علاقے میں برڈ فلو کے قہر کے مدنظر انتظامیہ نے سخت قدم اٹھائے ہیں۔ گزشتہ 4 دنوں میں 8 پولٹری فارموں سے 1 لاکھ 93 ہزار 667 مرغیوں کو مارا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 8 لاکھ سے زیادہ انڈے تلف کئے گئے ہیں اور تقریباً 21.22 میٹرک ٹن جانوروں کا کھانا زمین میں دفن کردیا گیا ہے۔ محکمہ مویشی پروری کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سنجے کھاچنے نے یہ معلومات فراہم کی ہے۔ انتظامیہ برڈفلو انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لیے جنگی پیمانے پر متبادل تلاش کررہا ہے۔ علاقے میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں پر یقین نہ کرتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

Published: undefined

اس دوران نندوربار ضلع کے نواپور تعلقہ میں برڈ فلو کی وجہ سے انتظامیہ مستعد ہو گیا ہے۔ 3 پولٹری فارموں میں برڈ فلو کے معاملے سامنے آنے کے بعد ضلع کلیکٹر ڈاکٹر متالی شیٹھی نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ اسی کے مدنظر بڑے پیمانے پر مرغیوں کو مارنے کی مہم چلائی جارہی ہے اور اس کے لیے تقریباً 150 ملازمین کی 25 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انفیکشن کو روکنے کے لیے 1 کلومیٹر، 3 کلومیٹر اور 5 کلومیٹر کے دائرے میں علاقوں کی نشاندہی کرکے متبادل کا آغاز کردیا گیا ہے۔ دیگر پولٹری فارموں سے نمونے لے کر بھوپال کی لیباریٹری میں بھیجے گئے ہیں اور ان کی رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے۔ ضلع کلیکٹر ڈاکٹر متالی شیٹھی نے واضح کیا ہے کہ انتظامیہ برڈ فلو کے پھیلنے کو روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہا ہے۔

Published: undefined

نندوربار کے نواپور میں برڈ فلو کے قہر سے مالیگاؤں اور ناسک اضلاع میں افراتفری پھیل گئی ہے۔ ممکنہ خطرے سے بچنے کے لیے انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا ہے اور ضلع کلیکٹر آیوش پرساد نے سبھی مرغی پالنے والوں اور فارم آپریٹروں کو ہوشیار رہنے کی وارننگ دی ہے۔ پرندوں کی اچانک موت، کھانا اور پانی کی کمی، سُستی یا انڈے کی پیدوار میں کمی ہونے پر فوری انتظامیہ کو اطلاع دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined