قومی خبریں

چھتیس گڑھ میں برڈ فلو: 6 روز میں 4400 مرغیوں کی موت، 10 کلومیٹر کا دائرہ نگرانی زون قرار

مردہ مرغیوں کے نمونے بھوپال اور پونے کی لیبارٹیوں میں بھیجے گئے تھے، جہاں بھوپال کی لیب نے ’ایویئن انفلوئنزا‘ کی تصدیق کر دی۔ اس کے بعد انتظامیہ نے فوری طور پر روک تھام کے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>برڈ فلو / آئی اے این ایس</p></div>

برڈ فلو / آئی اے این ایس

 
Xinhua

چھتیس گڑھ کے بلاسپور ضلع میں سرکاری مرغی فارم میں برڈ فلو (ایویئن انفلوئنزا) کے پھیلاؤ سے ہلچل مچ گئی ہے۔ کونی علاقہ میں واقع اس فارم میں گزشتہ 6 دنوں میں 4400 مرغیوں کی موت ہو چکی ہے۔ انتظامیہ نے معاملہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پورے علاقے میں الرٹ جاری کر دیا ہے اور احتیاطاً 10 کلومیٹر کے دائرے کو نگرانی زون قرار دیا ہے۔

Published: undefined

افسران کے مطابق فارم میں مجموعی طور پر 5037 مرغیاں تھی، جن میں سے 19 مارچ سے 24 مارچ کے درمیان بڑی تعداد میں اموات ہوئیں۔ مردہ مرغیوں کے نمونے بھوپال اور پونے کی لیبارٹیوں میں بھیجے گئے تھے، جہاں بھوپال کی لیب نے ’ایویئن انفلوئنزا‘ کی تصدیق کر دی۔ اس کے بعد انتظامیہ نے فوری طور پر روک تھام کے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔

Published: undefined

ضلع کلکٹر سنجے اگروال نے ’ترمیم شدہ ایکشن پلان 2021‘ کے تحت سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے فارم کے ایک کلومیٹر دائرے کو ’متاثرہ علاقہ‘ اور 10 کلومیٹر دائرے کو ’نگرانی کا علاقہ‘ قرار دیا ہے۔ متاثرہ علاقہ میں مرغیوں، انڈوں اور پولٹری فیڈ کو تلف کرنے کے ساتھ ان کی نقل و حمل پر مکمل طور سے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پروٹوکول کے تحت متاثرہ علاقہ میں تمام پرندوں کو مار کر محفوظ طریقے سے تلف کیا جا رہا ہے اور بعد میں فارم کو مکمل طور سے سیل کر دیا جائے گا۔

Published: undefined

ریپڈ رسپانس ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں سینٹائزیشن اور نگرانی کر رہی ہیں۔ انتظامیہ نے ریونیو، پولیس اور پنچایت کے محکموں کے ساتھ مل کر کڑی نگرانی نافذ کر دی ہے۔ فارم میں کام کرنے والے ملازمین کی صحت کی مسلسل جانچ کی جا رہی ہے اور علامات پائے جانے پر اینٹی وائرل ادویات دینے کا انتظام کیا گیا ہے۔ افسران نے واضح کیا ہے کہ فی الحال ضلع میں انسانوں میں انفیکشن کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ پورے ضلع میں پولٹری سیلز سنٹرز کی نگرانی بڑھا دی گئی ہے اور متاثرہ علاقوں میں وارننگ بورڈ لگا دیے گئے ہیں۔ ضلع انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ برڈ فلو ایک وائرل انفیکشن ہے جو بنیادی طور پر پرندوں اور کچھ دودھ دینے والے جانوروں کو متاثر کرتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined