
گجرات جا رہی بہار ایس ٹی ایف کی گاڑی مدھیہ پردیش کے رتلام میں حادثہ کی شکار ہو گئی ہے۔ اس حادثے میں 2 جوانوں کی موت ہو گئی ہے وہیں 4 دیگر افراد زخمی ہیں۔ رتلام کے اسپتال میں زخمی جوانوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں میں ایک کی حالت سنگین ہونے کی وجہ سے اسے اندور منتقل کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
دہلی-ممبئی 8 لین والے اکسپریس میں ہوئے حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد رتلام ایس پی امت کمار، اے ایس پی راکیش کھاکھا سمیت پولیس و انتظامیہ کے افسرن فوراً موقع پر پہنچے اور راحت و بچاؤ کام شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال بھجوایا۔
Published: undefined
اطلاع کے مطابق اسکارپیو گاڑی میں سوار ایس ٹی ایف کے جوان گجرات کے گاندھی دھام کسی خاص آپریشن کے تحت جا رہے تھے لیکن بیچ میں ہی حادثہ کا شکار ہو گئے۔ حادثے کی وجوہات کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اس واقعہ نے ایک بار پھر سلامتی دستوں کی آمد ورفت کے دوران سڑک تحفظ نظام پر بھی سوال کھڑے کر دیئے ہیں۔ مہلوکین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
Published: undefined
سڑک حادثے میں جان گنوانے والے جوانوں کے نام سب انسپکٹر مکند مراری، کانسٹیبل وکاس کمار ہیں۔ وہیں زخمیوں کے نام سب انسپکٹر سنتوش کمار، کانسٹیبل جیو دھاری کمار، کانسٹیبل متھلیش پاسوان اور کانسٹیبل رنجن کمار ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز