قومی خبریں

حقوق اور اختیارات کی لڑائی لڑتا رہوں گا: مکیش سہنی

بہار کے وزیر برائے مویشی و ماہی وسائل اور وی آئی پی کے بانی مکیش سہنی نے جمعرات کو واضح الفاظ میں کہا کہ وہ عہدۂ وزارت سے استعفیٰ نہیں دیں گے۔

مکیش سہنی، تصویر آئی اے این ایس
مکیش سہنی، تصویر آئی اے این ایس 

بہار حکومت میں وزیر اور وکاس شیل انسان پارٹی (وی آئی پی) کے بانی مکیش سہنی نے جمعرات کو ایک سوال کے جواب میں واضح لفظوں میں کہہ دیا کہ وہ عہدۂ وزارت سے استعفیٰ نہیں دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر بنانا وزیر اعلیٰ کا خصوصی اختیار ہے، وزیر اعلیٰ جیسا کہیں گے وہ کریں گے۔ سہنی نے کہا کہ وہ پسماندہ اور ملاحوں کی لڑائی لڑتے رہیں گے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ وی آئی پی چیف مکیش سہنی کی پارٹی کے سبھی تین اراکین اسمبلی بی جے پی میں چلے گئے ہیں۔ اس کے بعد پٹنہ میں ایک پریس کانفرنس میں بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمیں کمزور کرنے کی سازش شروع سے ہی کی جا رہی تھی۔ انھوں نے کہا کہ میں بچپن سے ہی جدوجہد کرتا آ رہا ہوں، اس لیے جدوجہد کرنے سے نہیں ڈرتا۔ آج پارٹی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے تو کئی لوگ پیچھے کرنے کا ہتھکنڈا اپنا رہے ہیں۔

Published: undefined

یوپی میں انتخاب لڑنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہاں انتخاب لڑ کر کوئی غلطی نہیں کی ہے۔ میں آخری سانس تک انتہائی پسماندہ، اپنے سماج کے لوگوں کے حقوق اور اختیارات کی لڑائی لڑتا رہوں گا۔ میں جانتا ہوں کہ میں نے جدوجہد کا راستہ اختیار کیا ہے جس میں پریشانیاں آئیں گی۔ سہنی نے بی جے پی ریاستی صدر سنجے جیسوال پر جھوٹ بولنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی سے جو بات انتخاب کے دوران ہوئی تھی، اس میں وہ شامل نہیں تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined