قومی خبریں

بہار: کشن گنج میں ریونیو ملازم 2.50 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھ گرفتار

ویجیلنس کے ڈی ایس پی ونود کمار نے بتایا کہ اویس انصاری کی شکایت کے بعد 7 رکنی ٹیم نے آج کارروائی کی اور راجدیپ پاسوان کو رنگے ہاتھ گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف پٹنہ میں مزید کارروائی انجام دی جائے گی

گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

بہار میں اسمبلی انتخابات کے بعد حال ہی میں نئی حکومت تشکیل ہوئی ہے جس سے امید کی جا رہی تھی کہ حالات کچھ بہتر ہو سکتے ہیں مگر سسٹم میں براجمان لوگ سدھرنے کو تیار نہیں ہیں۔ ریاست کے کشن گنج میں رشوت ستانی سے متعلق ایک تازہ معاملہ سامنے آیا ہے جس میں منگل کے روز ویجیلنس ٹیم نے ریونیو ملازم راجدیپ پاسوان کو 2.50 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھ گرفتار کیا۔ کشن گنج میں اس کارروائی سے محکمہ کے دیگر ملازمین میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ کھگڑا کے رہنے والے اویس انصاری نے ویجیلنس ڈپارٹمنٹ کی ٹیم سے شکایت کی تھی کہ ریونیو ملازم راجدیپ پاسوان زمین کے سروے کے نام پر2.50 لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ جانچ کے بعد ویجیلنس ٹیم نے معاملہ صحیح پایا۔ اس کے بعد منگل کو منصوبہ بندی کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔

Published: undefined

ویجیلنس ٹیم نے راجدیپ پاسوان کو بلاک آفس کے قریب واقع ایک ہوٹل میں رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھ گرفتار کرلیا۔ اس پورے معاملے میں ویجیلنس کے ڈی ایس پی ونود کمار نے بتایا کہ اویس انصاری نے شکایت درج کرائی تھی۔ جس کے بعد 7 رکنی ٹیم نے آج (منگل) کارروائی کی اور راجدیپ پاسوان کو رنگے ہاتھ گرفتار کرلیا۔ فی الحال ویجیلنس ٹیم رشوت لینے والے ملازم کو پٹنہ لے جانے کی تیاری کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined