قومی خبریں

’نہیں سنبھل رہا تو یوگی کو ہی لے آئیے‘، نتیش حکومت پر رابڑی دیوی کا طنز

اسمبلی میں شراب بندی ترمیمی بل لائے جانے پر رابڑی دیوی نے کہا کہ ’’شراب بندی کہاں ہے؟ سب جگہ شراب مل رہی ہے، چھ سال تو ہو گئے، حاصل کیا ہوا؟‘‘

رابڑی دیوی، تصویر آئی اے این ایس
رابڑی دیوی، تصویر آئی اے این ایس 

بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی نے بدھ کے روز ریاست کے بگڑتے نظامِ قانون پر ریاستی وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کو ہی بہار لے آئیے، کس نے روکا ہے۔ انھوں نے نتیش حکومت کے ذریعہ لائے گئے شراب بندی ترمیمی بل کے خلاف بھی آواز بلند کی۔

Published: undefined

بہار قانون ساز کونسل کی کارروائی میں حصہ لینے پہنچی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی نے کہا کہ ریاست کا کوئی بھی ضلع ایسا نہیں جہاں روز قتل، لوٹ نہیں ہو رہی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت ہی کمزور ہے۔ اگر حکومت مضبوط رہتی تو یہ واقعات ہی پیش نہیں آتے۔ رابڑی دیوی نے یہ بھی کہا حکومت اہل ہوتی تو ہم لوگ مدد بھی کرتے، لیکن یہ کمزور ہے۔

Published: undefined

بی جے پی اراکین اسمبلی کے ذریعہ بہار میں یوگی ماڈل نافذ کیے جانے کے مطالبہ پر رابڑی دیوی نے طنز کستے ہوئے کہا کہ نتیش کمار وہاں چلے جائیں اور یوگی جی (یوگی آدتیہ ناتھ) کو بہار لے آئیں۔ کون روک رہا ہے۔ ڈبل انجن کی حکومت ہے۔ رابڑی دیوی نے یہ بھی کہا کہ افسروں کے بھروسے سب کچھ چھوڑ دیا گیا ہے جو درست نہیں۔ اسمبلی میں شراب بندی ترمیمی بل لائے جانے سے متعلق سوال کیے جانے پر سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شراب بندی کبھی نہیں ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ شراب بندی کہاں ہے؟ سب جگہ شراب مل رہی ہے۔ چھ سال تو ہو گئے، حاصل کیا ہوا؟ انھوں نے نتیش کمار پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کچھ بھی نہیں کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined