قومی خبریں

بہار: دروازے پر مٹن پھینکنے کی مخالفت کرنے والے کا پیٹ پیٹ کر قتل

گوپال گنج ضلع واقع میر گنج تھانہ حلقہ میں ایک شخص کا پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا، الزام ہے کہ مہلوک نے اپنے پڑوسی کے ذریعہ جوٹھا مٹن پھینکنے کی مخالفت کی تھی جس پر پڑوسی نے مشتعل ہو کر یہ قدم اٹھایا۔

موب لنچنگ، تصویر آئی اے این ایس
موب لنچنگ، تصویر آئی اے این ایس 

بہار کے گوپال گنج ضلع واقع میر گنج تھانہ حلقہ میں ایک شخص کا پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔ الزام ہے کہ مہلوک نے اپنے پڑوسی کے ذریعہ جوٹھن کی شکل میں مٹن پھینکنے کی مخالفت کی تو پڑوسی کو غصہ آ گیا اور اسے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔ اس معاملے میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

Published: undefined

پولیس کے ایک افسر نے منگل کے روز بتایا کہ میر گنج تھانہ حلقہ واقع فتح پور دیگھا گاؤں باشندہ بھگوان چوہان (40 سال) کے پڑوسی کے ذریعہ پیر کی شب مٹن کھانے کے بعد دروازے پر پھینک دیا۔ چوہان نے اس کی مخالفت کی، جس کے بعد پڑوسی نے غصہ میں اس کی پٹائی کر دی۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹ کے مطابق پڑوسیوں نے مل کر بھگوان چوہان کو پکڑ لیا اور اس کی پٹائی کرنے لگے۔ لاٹھی ڈنڈے سے ہوئی پٹائی کے بعد بھگوان کی موت جائے حادثہ پر ہی ہو گئی۔ اس دوران چوہان کو بچانے گئی ان کی بیوی نرملا دیوی اور بیٹے ارون کمار کے ساتھ بھی مار پیٹ کی گئی جس سے وہ دونوں بھی زخمی ہو گئے۔ زخمی ماں-بیٹا کو علاج کے لیے صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Published: undefined

واقعہ کی خبر ملنے کے بعد وہاں پہنچی میر گنج پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر صدر اسپتال پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ گوپال گنج کے پولیس سپرنٹنڈنٹ آنند کمار نے بتایا کہ مہلوک کی بیوی کے بیان پر میر گنج تھانہ میں قتل کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ درج ایف آئی آر میں 14 لوگوں کو نامزد ملزم بنایا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ نامزد تین خواتین کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ دیگر ملزمین کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔ ملزم فرار بتائے جا رہے ہیں۔ پولیس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined