قومی خبریں

بہار: ’نوجوانوں کی حالت زار کے لیے این ڈی اے قصوروار‘، راہل گاندھی نے اعداد و شمار پیش کر حکومت کو بنایا ہدف تنقید

راہل گاندھی نے کہا کہ ’’کچھ دنوں قبل بہار کے کچھ نوجوانوں سے میری بات چیت ہوئی تھی۔ بات چیت کا موضوع تعلیم، صحت اور روزگار تھا۔ ریاست میں ان سب کی حالت زار کے لیے بی جے پی-جے ڈی یو حکومت ذمہ دار ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر سے بہار کی بی جے پی-جے ڈی یو حکومت پر حملہ بولا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ کچھ دنوں قبل بہار کے کچھ نوجوانوں سے میری بات چیت ہوئی تھی۔ بات چیت کا بنیادی موضوع تعلیم، صحت اور روزگار تھا۔ ریاست میں ان سب کی حالت زار کے لیے بی جے پی-جے ڈی یو حکومت ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے نوجوان اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ گزشتہ 20 سالوں میں کس طرح سے اس مودی-نتیش حکومت نے نوجوانوں کی خواہشات کا گلا گھونٹا ہے۔ ریاست کو لاوارث چھوڑ دیا ہے اور ہر اعتبار سے ریاست کو پسماندہ بنا دیا ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر نوجوانوں سے بات چیت کی ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کچھ اعداد و شمار بھی شیئر کیے ہیں۔ ان اعداد و شمار میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملک میں تعلیم کے معاملے میں بہار کس مقام پر ہے اور کس طرح سے اس کا گراف مسلسل نیچے کی جانب جا رہا ہے۔ اسی طرح سے روزگار اور صحت کے مسائل کو لے کر بھی اعداد و شمار شیئر کیے گئے ہیں۔ راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ یہ صرف اعداد و شمار نہیں ہے بلکہ آئینہ ہے، وہ پیچھے کا آئینہ جو دکھا رہا ہے کہ ڈبل انجن بہار کو ترقی سے کس قدر پیچھے کھینچ لائی ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی کی جانب سے پیش کردہ اعداد و شمار کچھ اس طرح ہیں—

تعلیم:

کلاس 10-9 میں ڈراپ آؤٹ کی شرح: 27 واں مقام (29 ریاستوں میں)، کلاس 12-11 میں داخلہ کی شرح: 28 واں مقام (29 ریاستوں میں)، خواتین خواندگی کی شرح: 28 واں مقام (29 ریاستوں میں)۔

روزگار:

خدمات کے شعبے میں ملازمت: 21 واں مقام (29 ریاستوں میں)، صنعتی مینو فیکچرنگ کے شعبے میں ملازمت: 23 واں مقام (29 ریاستوں میں)۔

صحت:

بچوں کی اموات کی شرح: 27 واں مقام (29 ریاستوں میں)، انشورنس پالیسی سے صحت کی سیکورٹی: 29 واں مقام (29 ریاستوں میں)، گھر میں بیت الخلاء کی سہولت: 29 واں مقام (29 ریاستوں میں)۔

انسانی ترقی (ہیومن ڈیولپمنٹ):

ہیومن ڈیولپمنٹ انڈیکس (ایچ ڈی آئی): 27 واں مقام (27 ریاستوں میں)، فی کس آمدنی (این ایس ڈی پی): 25 واں مقام (25 ریاستوں میں)۔

Published: undefined

راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ میں نے بہار کے جتنے بھی نوجوانوں سے ملاقات کی ہے، تمام بے حد ہونہار اور سمجھدار ہیں۔ نوجوان اپنی قابلیت اور محنت کے بدولت ہر جگہ اپنی چمک بکھیر سکتے ہیں، لیکن حکومت نے انہیں مواقع کی جگہ صرف بے روزگاری اور مایوسی دی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اب وقت تبدیلی کی ہے، بہار کی عزت نفس کو پھر سے جگانے کا وقت ہے۔ وقت ہے مہاگٹھ بندھن کے انصاف کے عہد کو دہرانے کا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ بہار اسمبلی انتخاب کے لیے منگل کو مہاگٹھ بندھن نے اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا ہے۔ انتخابی منشور کو ’تیجسوی پرن‘ نام دیا گیا ہے۔ وعدہ کیا گیا ہے کہ ریاست میں مہاگٹھ بندھن کی حکومت بننے کے بعد 20 دنوں کے اندر ملازمت کے متعلق ایکٹ لایا جائے گا اور 20 ماہ کے اندر ملازمت فراہم کرنے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تعلیم اور صحت سمیت عوامی فلاح و بہبود کے لیے کئی وعدے کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined