قومی خبریں

بہار: ’اولاد‘ کی آس میں معصوم ’بھتیجے‘ کی بلی! تانترک سمیت دو ملزمان گرفتار

شیونندن نامی شخص پر الزام ہے کہ اس نے دیوالی پر اماوس کی رات میں تانترک کے کہنے پر کالی پوجا کی اور اپنے 11 سالہ معصوم بھتیجے کو بلی چڑھا دیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بھاگل پور: دنیا نے چاہے کتنی بھی ترقی کر لی ہو لیکن معاشرے میں توہم پرستی اور اندھا عقیدہ آج بھی موجود ہے۔ اس کی تازہ مثال بہار کے ضلع بھاگل پور میں اس وقت نظر آئی جب ایک شخص نے اپنی بیوی کی گود بھرنے کے لئے اپنے بھیجے کو قتل کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ پیر پینتی تھانہ علاقہ میں پیش آیا۔ شیونندن نامی شخص پر الزام ہے کہ اس نے تانترک کے کہنے پر اپنے 11 سالہ معصوم بھتیجے کو بلی چڑھا دیا۔

Published: 29 Oct 2019, 8:23 PM IST

دیوالی کے موقع پر اماوس کی رات میں ونوبا ٹولی گاؤں کے رہائشی شیونندن رویداس نے گاؤں کے ہی تانترک ولاس منڈل کے ساتھ ’کالی دیوی‘ کی پوجا کی اور آدھی رات کے بعد اپنے بھتیجے کو گاؤں کے قریب بانس کے جنگل میں لے جاکر اسے بلی چڑھا دیا۔ شیونندن نے بھتیجے کو قتل کرنے کے بعد بیخوف انداز میں کہا، ’’ہاں، ہم نے اپنے بھتیجے کی بلی دی ہے۔‘‘

Published: 29 Oct 2019, 8:23 PM IST

پولس کے مطابق شریمت پور حضور نگر پنچایت کے بنووا ٹولی گاؤں کے شیوننندن رویداس کی شادی 13 سال قبل ہوئی تھی۔ جب اس کی کوئی اولاد نہ ہوئی تو اس نے اپنی بیوی کو وہاں سے بھگا دیا۔ اس کے بعد، 10 سال پہلے اس نے دوسری شادی کر لی لیکن اس کے بعد بھی اس کی اولاد نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے وہ بہت پریشان تھا۔

Published: 29 Oct 2019, 8:23 PM IST

ذرائع کے مطابق، شیو نندن اس کے بعد تانترک ولاس منڈل کے ساتھ رابطے میں آیا۔ تانترک نے اسے بچہ ہونے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ اسے کالی پوجا کرنی ہوگی اور اپنے کنبہ کے کسی فرد کو بلی چڑھانا ہوگا۔ اس کے بعد، شیونندن اپنے بھائی سکندر کے بیٹے کنہائی کو پٹاخے خریدنے کے بہانے لیا اور اسے قتل کر دیا۔

Published: 29 Oct 2019, 8:23 PM IST

بھاگل پور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولس (ایس ایس پی) آشیش بھارتی نے بتایا، ’’شیونندن نے اپنے بھتیجے کا پہلے گلا کاٹا، پھر اس نے دائیں ہاتھ کی شہ رگ کاٹ کر اس کے پیٹ میں زخم کر کے قتل کر دیا اور لاش کو وہیں پھینک دیا۔‘‘ انہوں نے کہا ، ’’دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور پولس سے پوچھ گچھ کے دوران دونوں نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ ہلاک ہونے والے بچے کی ماں وینا دیوی کے بیان کی بنیاد پر پیر پینتی پولس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ 302، 201 اور 34 کے علاوہ ’ڈائن ایکٹ‘ اور ایس سی، ایس ٹی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

Published: 29 Oct 2019, 8:23 PM IST

بھاگل پور کے ایس ایس پی بھارتی کا کہنا ہے کہ معاملہ میں تیزی سے کارروائی کر کے مجرموں کو جلد سزا دینے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ پوری طرح سے توہم پرستی سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولس ضلع میں توہم پرستی کے خلاف بے داری مہم چلائے گی، تاکہ اس طرح کے واقعات کو روکا جا سکے۔

Published: 29 Oct 2019, 8:23 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 29 Oct 2019, 8:23 PM IST