قومی خبریں

’مولانا ولی رحمانی کے انتقال سے بہار نے ایک عظیم لعل کو کھو دیا‘

بزم صدف انٹرنیشنل کے چیئرمین شہاب الدین احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مولانا ولی رحمانی کا انتقال صرف ملت کا عظیم خسارہ نہیں ہے، بلکہ بہار نے اپنا ایک عظیم لعل بھی کھو دیا۔

مولانا سید محمد ولی رحمانی، تصویر آئی اے این ایس
مولانا سید محمد ولی رحمانی، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: معروف ادبی اور اردو کے فروغ کے لئے سرگرم تنظیم بزم صدف انٹرنیشنل قطر، نے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری اور امارت شرعیہ کے امیر شریعت مولانا سید محمد ولی رحمانی کے انتقال پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال کی وجہ سے نہ صرف ملت کا عظیم خسارہ ہوگیا ہے بلکہ بہار نے ایک عظیم لعل کو کھو دیا ہے۔

Published: undefined

آج یہاں جاری ایک تعزیتی بیان میں بزم صدف انٹرنیشنل کے چیرمین شہاب الدین احمد نے کہا کہ مولانا رحمانی نے سخت بحران کے دور میں مسلم پرسنل لاء بورڈ اور امارت شرعیہ کی قیادت سنبھالی تھی اور مسلم پرسنل لاء بورڈ میں سماجی اصلاحات اور خاص طور پر مسلم معاشرے کی اصلاح کے لئے متعدد اقدامات کیے تھے اور ان دنوں جہیز مخالف اور آسان نکاح کی تحریک چل رہی تھی۔ انہوں نے مولانا رحمانی کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ مولانا نے تین طلاق کے خلاف مسلم خواتین کی احتجاجی ریلی سے یہ ثابت کردیا تھا کہ مسلم خواتین تین طلاق قانون کے خلاف ہیں اور ملک بھر میں ہونے والے سیکڑوں احتجاجی مظاہرے اس کے ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی تاریخ میں خواتین کی اتنی بڑی ریلی نہیں ہوئی تھی۔

Published: undefined

شہاب الدین احمد نے کہا کہ مولانا مرحوم نے متعدد تحریکوں کے ذریعہ مسلم معاشرے میں صور پھونکنے کی کوشش کی۔ مسلمانوں اور خاص طور پر مسلم خواتین کو مسلم پرسنل لاء سے منسلک کرنے کے لئے کئی قدم اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ امارت شرعیہ کے ذریعہ بھی انہوں نے کئی کام کیے اور امارت شرعیہ کا دائرہ وسیع کیا اور تمام علاقوں کی نمائندگی میں اضافہ کے لئے مقدور بھر کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں اور خاص طور پر پیشہ وارانہ تعلیم کے شعبے میں مسلم نوجوانوں کو جوڑنے کے لئے رحمانی تھرٹی قائم کیا، جس کے ذریعہ سیکڑوں مسلم نوجوانوں کو پیشہ وارانہ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع دستیاب ہوئے۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ حقیقت تو یہی ہے کہ بہار کے ایک عظیم لعل و گوہر کو کھودیا ہے اس کی تلافی مشکل سے ہوگی اور اس طرح حق کی آواز بلند کرنے والا کوئی اب کوئی نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ سچا خراج عقیدت یہی ہوگا کہ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نہ صرف ادارے قائم کیے جائیں، بلکہ افراد سازی کا بھی کام کیا جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ