قومی خبریں

بہار: شادی میں شرکت کے لیے جانے والے خاندان کے 4 افراد حادثے میں جاں بحق، تین زخمی

بہار کے ضلع ارول میں ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا

<div class="paragraphs"><p>سڑک حادثہ  / یو این آئی</p></div>

سڑک حادثہ / یو این آئی

 

پٹنہ: بہار کے ضلع ارول میں جمعرات کی شام ایک المناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ حادثہ ارول کے ٹاؤن تھانہ علاقے کے پرسادی انگلیش گاؤں کے قریب شام تقریباً ساڑھے سات بجے پیش آیا۔

ٹاؤن تھانہ کے ایس ایچ او علی صابری نے بتایا کہ متاثرین ضلع کے کَلیر تھانہ کے کامتا گاؤں کے رہائشی تھے۔ وہ مہندرا اسکورپیو ایس یو وی میں سوار ہوکر پٹنہ میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

Published: undefined

حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی تیز رفتاری سے ایک چھوٹے اسپیڈ بریکر سے ٹکرا گئی۔ ڈرائیور نے ایس یو وی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی سلپ ہو کر سڑک کے قریب سون نہر میں جا گری۔

ایس ایچ او صابری نے مزید کہا کہ حادثے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ 3 زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے صدر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

Published: undefined

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت پرمانند کمار (30)، پرینکا کماری (28)، پرمانند کمار کی بیوی سونی کماری (22) اور ان کی ایک سالہ بیٹی تنو کماری کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ تمام افراد کامتا گاؤں کے رہنے والے تھے۔ زخمیوں کی شناخت نمنیت کمار (20)، سویتا دیوی (30) اور وجنتی دیوی (45) کے طور پر کی گئی ہے۔

صابری نے کہا کہ اہلِ خانہ کو حادثے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو نہر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے، جبکہ زخمیوں کا صدر اسپتال میں علاج جاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined