قومی خبریں

بہار انتخاب میں 'مفت کورونا ویکسین' کا وعدہ کر پھنسی بی جے پی، معاملہ پہنچا الیکشن کمیشن!

اپنے انتخابی منشور میں بی جے پی نے بہاری باشندوں کو مفت کورونا ویکسین تقسیم کرنے کا وعدہ کیا ہے جس پر کئی پارٹیوں نے سوال اٹھائے ہیں۔ اس کے خلاف شکایت الیکشن کمیشن میں بھی کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن 

بہار اسمبلی انتخاب کے لیے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی شروع ہونے والی ہے اور اس سے ایک دن قبل بی جے پی نے اپنا انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے اقتدار میں آنے پر سبھی بہاری باشندوں کو مفت کورونا ویکسین دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اس وعدے پر بی جے پی بری طرح پھنستی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ تمام سیاسی پارٹیاں بی جے پی کے اس وعدے پر سوال اٹھا رہی ہیں۔ مفت ٹیکہ کاری کے وعدہ کا معاملہ اب انتخابی کمیشن بھی پہنچ گیا ہے۔

Published: undefined

بی جے پی کے اس انتخابی اسٹنٹ پر انتخابی کمیشن کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہوئے سماجی کارکن ساکیت گوکھلے نے شکایت درج کرائی ہے۔ شکایت میں انھوں نے کہا ہے کہ بی جے پی کا بہار انتخاب سے قبل مفت ویکسین دستیاب کرانے کا دعویٰ انتخاب کے دوران مرکزی حکومت کی قوتوں کا کھلے طور پر غلط استعمال ہے۔ ایسے میں انتخابی کمیشن کو فوری کارروائی کرنی چاہیے۔

Published: undefined

ساکیت گوکھلے نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ یہ اعلان کسی بی جے پی لیڈر کے ذریعہ نہیں بلکہ ملک کی وزیر مالیات نرملا سیتارمن کے ذریعہ کیا گیا ہے جو سوال کھڑے کرتا ہے۔ کیونکہ ابھی تک حکومت ہند کی جانب سے کورونا ویکسین دینے کو لے کر کسی پالیسی کا آفیشیل اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ جب کہ کورونا کے سبب ملک کی ہر ریاست کو نقان ہوا ہے اور بہار کی طرح ہی سبھی ریاست میں لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن کو فوراً ایکشن لینا چاہیے۔

Published: undefined

اس سے قبل کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھی بی جے پی کے ذریعہ مفت کورونا ویکسین کے وعدے کو لے کر سوال اٹھایا ہے۔ انھوں نے اس اعلان پر طنز کستے ہوئے ٹوئٹ کر کہا ہے کہ "حکومت ہند نے کووڈ ویکسین تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ جاننے کے لیے کہ ویکسین اور جھوٹے وعدے آپ کو کب ملیں گے، برائے کرم اپنی ریاست کی انتخابی تاریخ دیکھیں۔"

Published: undefined

بہار الیکشن میں مہاگٹھ بندھن کی جانب سے وزیر اعلیٰ امیدوار اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے بھی بی جے پی کے اس اعلان پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کا ٹیکہ پورے ملک کا ہے، صرف بی جے پی کا نہیں ہے۔ تیجسوی کے علاوہ کانگریس ترجمان رندیپ سرجے والا نے بھی بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سرجے والا نے کہا کہ بہار الیکشن میں بی جے پی لوگوں کو کورونا ویکسین دینے کی بات کر ورغلا رہی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ بہار انتخاب کے لیے جمعرات کو وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے جو انتخابی منشور جاری کیا ہے اس میں کل 11 انتخابی وعدے کیے گئے ہیں جن میں سب سے پہلا وعدہ مفت کورونا ویکسین دینے کا ہے۔ غور طلب ہے کہ بہار میں صرف ایک ہفتے بعد ہی پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہونی ہے، ایسے میں بی جے پی کی طرف سے مفت کورونا ویکسین دینے کے وعدہ پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ