
تیجسوی یادو / آئی اے این ایس
بہار اسمبلی انتخاب کے لیے دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ منگل کی شام ختم ہو گئی ہے۔ دوسرے مرحلہ میں 20 اضلاع کی 122 سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے۔ اس دوران پولنگ مراکز پر لوگوں کی بھاری بھیڑ نظر آئی۔ انتخاب کے نتائج 14 نومبر کو جاری کیے جائیں گے۔ ووٹنگ ختم ہونے کے ساتھ ہی راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے اپنے پولنگ ایجنٹس اور پارٹی کارکنان سے ووٹنگ ختم ہونے کے بعد بھی محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔ ایک نوٹس جاری کر آر جے ڈی نے اپنے نمائندوں کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت دی ہے اور ان سے اپیل کی ہے کہ وہ پولنگ مراکز سے مشینوں کو متعین کردہ اسٹرانگ روم تک لے جانے والی گاڑیوں کے ساتھ رہیں۔
Published: undefined
آر جے ڈی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس تعلق سے ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ پوسٹ میں پارٹی نے لکھا کہ ’’نہایت ہی اہم خبر، حکمراں جماعت اور انتظامیہ کی طرف سے کی جا رہی دھاندلی سے بچنے کے لیے ووٹنگ ختم ہونے سے پہلے تمام پولنگ ایجنٹ دھیان رکھیں کہ ووٹنگ کے آخری وقت لائن میں لگے کل افراد جسے پریزائیڈنگ افسر کے ذریعہ پرچیاں دی گئی ہیں، ان کی تفصیلات لکھ کر اپنے پاس رکھ لیں۔‘‘
Published: undefined
پارٹی نے مزید لکھا کہ ووٹنگ کے بعد پریزائیڈنگ افسر سے فارم 17-سی ضرور لینا ہے۔ فارم 17-سی کی تفصیلات بھی چیک کر لینی ہے۔ ووٹنگ ختم ہونے کے بعد ای وی ایم اپنے سامنے ہی سیل کروانا ہے۔ ووٹنگ ختم ہونے کے بعد ای وی ایم کو اسٹرانگ روم میں رکھے جانے تک ای وی ایم کے ساتھ ہی جانا ہے۔ فارم 17-سی کی تصویر پارٹی دفتر اور مقامی مجاز نمائندے کو بھیج کر ہارڈ کاپی مقامی نمائندے کو دینی ہے۔ آر جے ڈی کا کہنا ہے کہ تمام پولنگ ایجنٹ، لیڈران اور کارکنان سے اپیل ہے کہ ووٹنگ ختم ہونے کے بعد ای وی ایم سیل ہونے تک اور اس کے بعد جب تک ای وی ایم اسٹرانگ روم تک نہیں پہنچ جاتا ہے، تب تک تمام لوگ اس کی نگرانی کریں۔
Published: undefined
آر جے ڈی کا الزام ہے کہ حکمراں جماعت اور انتظامیہ کے ذریعہ دھاندلی کی کوشش کی جا سکتی ہے۔ دراصل اپوزیشن پارٹیاں خاص طور سے کانگریس اور آر جے ڈی ’ووٹ چوری‘ کا معاملہ مسلسل اٹھا رہی ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو الیکشن کمیشن اور حکمراں جماعت پر ووٹ چوری کے لیے ملی بھگت کا الزام عائد کر رہے ہیں۔ ایسے میں پارٹی کسی بھی طرح کی کوئی کوتاہی نہیں برتنا چاہتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پارٹی نے اپنے کارکنان اور لیڈران سے اپیل کی ہے کہ کڑی نظر رکھیں تاکہ کسی بھی طرح کی کوئی بے ضابطگی نہ ہو۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز