قومی خبریں

بہار اسمبلی انتخاب: تشہیری مہم کے لیے ’ہیلی کاپٹر‘ کی بکنگ میں نمایاں اضافہ، بی جے پی سرفہرست

این ڈی اے اور مہاگٹھ بندھن کی جانب سے مجموعی طور پر 15 ہیلی کاپٹر بک ہوئے ہیں۔ بی جے پی نے سب سے زیادہ 9 ہیلی کاپٹر بک کیے ہیں۔ جے ڈی یو، کانگریس اور آر جے ڈی کے ذریعہ 2-2 ہیلی کاپٹر کی بکنگ ہوئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

 

آئندہ ماہ 2 مرحلوں میں ہونے والے اسمبلی انتخاب کو لے کر سیاسی پارٹیوں کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ ریاست میں انتخابی ریلیوں کا دور جاری ہے۔ زمین سے نہیں بلکہ آسامان سے بھی عوام کے درمیان جانے کی تیاری ہے، جس کو لے کر مختلف سیاسی پارٹیوں نے ہیلی کاپٹر بک کر لیے ہیں۔ اس میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) اور مہاگٹھ بندھن کی جانب سے مجموعی طور پر 15 ہیلی کاپٹر بک کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بی جے پی نے سب سے زیادہ 9 ہیلی کاپٹر بک کیے ہیں۔ جے ڈی یو، کانگریس اور آر جے ڈی کے ذریعہ 2-2 ہیلی کاپٹرس کی بکنگ ہوئی ہے۔ انتخابی مہم کے لیے اس وقت این ڈی اے کے تمام 11 ہیلی کاپٹرس ہوا میں پرواز بھر رہے ہیں۔ بی جے پی اور جے ڈی یو کے لیڈران ہیلی کاپٹر سے مختلف اضلاع میں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔

Published: undefined

دوسری جانب آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو اور مکیش سہنی ایک ہیلی کاپٹر کا استعمال کر رہے ہیں۔ مہاگٹھ بندھن کی جانب سے 24 اکتوبر کو پہلی بار تیجسوی یادو اور مکیش سہنی نے مشترکہ انتخابی مہم کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا تھا۔ جبکہ کانگریس نے 2 ہیلی کاپٹر کی بکنگ کرائی ہے، لیکن اب تک صرف پورنیہ کے رکن پارلیمنٹ پپو یادو ہی ہیلی کاپٹر سے انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اس وقت بہار میں 13 ہیلی کاپٹر کا استعمال ہر روز انتخاب کے لیے کیا جا رہا ہے۔ جے ڈی یو روزانہ 2 ہیلی کاپٹر کا استعمال کر رہی ہے۔ ایک ہیلی کاپٹر پر خود وزیر اعلیٰ نتیش کمار سواری کر رہے ہیں، جبکہ دوسرے ہیلی کاپٹر کا استعمال مرکزی وزیر للن سنگھ کر رہے ہیں۔ ان کے ساتھ اتحاد کے دیگر لیڈران بھی پرواز بھر رہے ہیں۔ انتخابی مہم کے لیے اوپندر کشواہا اور چراغ پاسوان بی جے پی کے ہیلی کاپٹر کا ہی استعمال کر رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ بی جے پی کے ذریعہ 4 سیٹر کے 3 اور 8 سیٹر کے 6 ہیلی کاپٹر بک کرائے گئے ہیں۔ جے ڈی یو اور آر جے ڈی 4-4 سیٹ والے 2 ہیلی کاپٹر بک کرائے ہیں۔ جبکہ کانگریس نے ایک 4 سیٹر اور ایک 8 سیٹر ہیلی کاپٹر بک کرایا ہے۔ گزشتہ بہار اسمبلی انتخاب میں صرف 10 ہیلی کاپٹر ہی پرواز بھر رہے تھے۔ اس بار ڈیڑھ گنا زیادہ ہیلی کاپٹر کی بکنگ ہوئی ہے۔

Published: undefined

اگر ہیلی کاپٹر کے استعمال پر آنے والے اخراجات کی بات کی جائے تو ایک گھنٹہ کے لیے 3 لاکھ روپے ادا کرنے ہوتے ہیں اور کم از کم 3 گھنٹے کی پرواز فیس 18 فیصد جی ایس ٹی کے ساتھ ادا کرنی ہوتی ہے۔ اگر کسی وجہ سے ہیلی کاپٹر کا استعمال نہیں کیا جاتا ہے تو کم از کم 3 گھنٹے کی فیس یعنی 10 لاکھ 62 ہزار روپے ادا کرنے ہوتے ہیں۔ ساتھ ہی کریو ممبر کے رہنے اور کھانے کا انتظام بھی سیاسی پارٹیوں کو ہی کرنا پڑتا ہے۔ پٹنہ ایئرپورٹ پر ہیلی کاپٹر اور نان-شیڈول فلائٹ کی گراؤنڈ لینڈنگ کرانے والی گلوبل فلائٹ سروسز کے منیجردیویندر کمار نے بتایا کہ پچھلی بار کے مقابلے اس بار تقریباً ڈیڑھ گنا زیادہ ہیلی کاپٹر ہوا میں پرواز بھر رہی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined