قومی خبریں

بہار اسمبلی انتخاب: کورونا پازیٹو اور 65 سال سے زیادہ عمر کے ووٹرس پوسٹل بیلٹ سے ڈالیں گے ووٹ

رواں سال کے آخر میں بہار اسمبلی انتخاب ہونے والا ہے۔ ایسے میں الیکشن کمیشن نے کووڈ-19 سے پیدا حالات کو دیکھتے ہوئے کئی طرح کی گائیڈ لائنس جاری کی ہیں۔

ای وی ایم کی علامتی تصویر
ای وی ایم کی علامتی تصویر سوشل میڈیا

کورونا بحران کے دور سے گزر رہے بہار میں اسمبلی انتخابات کی تاریخیں بھی قریب آتی جا رہی ہیں۔ اس درمیان انتخابی کمیشن نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسمبلی انتخاب کے دوران کورونا پازیٹو ووٹرس اور 65 سال کی عمر سے زیادہ کے ووٹرس الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے نہیں بلکہ پوسٹل بیلٹ سے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

Published: undefined

دراصل رواں سال کے آخر میں بہار اسمبلی انتخاب ہونے والے ہیں۔ ایسے میں الیکشن کمیشن نے کووڈ-19 سے پیدا حالات کو دیکھتے ہوئے کئی طرح کی گائیڈ لائنس جاری کی ہیں۔ اس مشکل وقت میں انتخاب کو آسان بنانے کے مقصد سے انتخابی کمیشن نے کئی شرائط و ضوابط میں تبدیلی بھی کی ہیں۔ اس کے تحت کورونا پازیٹو یا مشتبہ اور 65 سال کی عمر سے زیادہ کے ووٹرس گھر بیٹھے ہی پوسٹل بیلٹ سے ووٹ ڈال سکیں گے۔

Published: undefined

انتخابی کمیشن نے اس بات کو یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے کہ بہار اسمبلی انتخاب کے دوران وزارت صحت اور وزارت داخلہ کے ذریعہ جاری گائیڈ لائنس یعنی ہدایات پر عمل کیا جائے گا۔ انتخابی کمیشن نے سوشل ڈسٹنسنگ کے لیے بہار میں پولنگ اسٹیشن کی تعداد بڑھانے کا حکم بھی صادر کر دیا ہے اور ساتھ ہی اس بات کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے کہ ایک پولنگ اسٹیشن پر 1000 سے زائد ووٹرس نہ رہیں۔ ایسا کر کے پولنگ بوتھ پر ووٹروں کی بھیڑ پر قابو پایا جائے گا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ بہار میں اسمبلی کی 243 سیٹیں ہیں اور موجودہ اسمبلی کی مدت کار 29 نومبر 2020 کو ختم ہو رہی ہے۔ انتخابی کمیشن کو 29 نومبر سے پہلے ہی انتخاب کرانے ہوں گے اور ہر بار کی طرح اس بار بھی بہار کے انتخاب کئی مراحل میں کرائے جائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined