
قومی آواز گرافکس
بہار اسمبلی انتخابات 2025 کی گنتی لگاتار جاری ہے اور تازہ رجحانات کے مطابق این ڈی اے نے ریاست میں مجموعی سبقت مزید مضبوط کر لی ہے۔ نئے اعداد و شمار کے مطابق جے ڈی یو 77 اور بی جے پی 73 نشستوں پر آگے ہے، جبکہ آر جے ڈی 42 حلقوں میں سبقت برقرار رکھے ہوئے ہے۔
مہاگٹھ بندھن کی دیگر جماعتوں میں کانگریس 7 اور سی پی آئی (ایم ایل) 5 نشستوں پر آگے ہیں۔ ایل جے پی (رام ولاس) بھی 18 نشستوں پر مضبوط پوزیشن میں ہے، جبکہ ایچ اے ایم 4 حلقوں میں سبقت حاصل کیے ہوئے ہے۔
ریاستی سطح پر مجموعی تصویر یہ بتا رہی ہے کہ این ڈی اے کی پوزیشن مستحکم ہوتی جا رہی ہے جبکہ مہاگٹھ بندھن کو محدود حلقوں تک حمایت مل رہی ہے۔
Published: 14 Nov 2025, 8:06 AM IST
بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے لیے ووٹوں کی گنتی اپنے اہم مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور تازہ ترین رجحانات میں واضح برتری این ڈی اے کے حق میں جاتی نظر آ رہی ہے۔ متعدد اضلاع سے موصول ہونے والے راؤنڈز میں این ڈی اے مختلف نشستوں پر مضبوط سبقت برقرار رکھے ہوئے ہے، جبکہ مہاگٹھ بندھن محدود حلقوں میں ہی آگے دکھائی دے رہا ہے۔
اعداد و شمار:
این ڈی اے 111 نشستوں پر آگے — بی جے پی 48، جے ڈی یو 47، ایل جے پی (آر وی) 13، ایچ اے ایم ایس 3
مہاگٹھ بندھن 31 نشستوں پر آگے — آر جے ڈی 23، کانگریس 7، وی آئی پی 1
دیگر اور آزاد امیدوار 5 نشستوں پر آگے
Published: 14 Nov 2025, 8:06 AM IST
این ڈی اے 55 نشستوں پر آگے — بی جے پی 28، جے ڈی یو 20، ایل جے پی (آر وی) 7 پر آگے۔
مہاگٹھ بندھن 21 نشستوں پر آگے — آر جے ڈی 17، کانگریس 3 اور سی پی آئی-ایم ایل ایک سیٹ پر آگے ہے۔
Published: 14 Nov 2025, 8:06 AM IST
بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے لیے ووٹوں کی گنتی کو ایک گھنٹے سے زیادہ گزر چکا ہے اور تمام 243 نشستوں پر گنتی تیزی سے جاری ہے۔ پوسٹل بیلٹ کے بعد اب ای وی ایم کے راؤنڈز سامنے آ رہے ہیں، جن کے ساتھ انتخابی مقابلے کی ابتدائی تصویر بننے لگی ہے۔ مختلف اضلاع سے موصول ہونے والی ابتدائی رپورٹس کے مطابق این ڈی اے نے آغاز میں سبقت قائم کر لی ہے، جبکہ مہاگٹھ بندھن بھی چند نشستوں پر سخت مقابلہ پیش کر رہا ہے۔
سیاسی جماعتوں کے دفاتر میں گہما گہمی بڑھ گئی ہے، اور امیدوار اپنے اپنے گنتی مراکز پر رجحانات پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اگلے چند راؤنڈز میں صورتحال مزید واضح ہوتی جائے گی۔
تازہ ترین صورت حال: این ڈی اے 38 نشستوں پر آگے — بی جے پی 20، جے ڈی یو 15، ایل جے پی (آر وی) 3 سیٹ پر آگے۔
مہاگٹھ بندھن 10 نشستوں پر آگے — آر جے ڈی 6، کانگریس 3 اور سی پی آئی-ایم ایل ایک سیٹ پر آگے۔
Published: 14 Nov 2025, 8:06 AM IST
بہار اسمبلی انتخابات 2025 کی تمام 243 سیٹوں پر ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے سے جاری ہے۔ سب سے پہلے پوسٹل بیلٹ کی گنتی کی گئی ہے، جس میں حسب معمول بی جے پی اور جے ڈی یو کے اتحاد نے برتری حاصل کی۔ اب ای وی ایم کے ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی ہے، جس کے بعد اصل رجحانات سامنے آئیں گے۔
Published: 14 Nov 2025, 8:06 AM IST
بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے نتائج کا اعلان آج کیا جا رہا ہے۔ صبح 8 بجے تمام 46 مراکز پر گنتی شروع ہو چکی ہے۔ سب سے پہلے پوسٹل بیلٹ کی گنتی ہو رہی ہے، جس کے بعد ای وی ایم کے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی۔ حکومت سازی کے لیے کسی بھی جماعت کو 243 میں سے 122 سیٹوں پر اکثریت درکار ہے۔
Published: 14 Nov 2025, 8:06 AM IST
نتیش کمار نے پورے اعتماد کے ساتھ جیت کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ تیجسوی یادو نے 18 نومبر کو حلف لینے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ آج کے نتائج یہ طے کریں گے کہ اقتدار کس کے ہاتھ میں جائے گا اور بہار کی نئی سیاسی کہانی کون لکھے گا۔
Published: 14 Nov 2025, 8:06 AM IST
اس بار بہار میں ریکارڈ 67.13 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے، جو 1951 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ خواتین ووٹرز کی شرکت غیر معمولی رہی اور 71.6 فیصد تک پہنچی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کسی امیدوار یا سیاسی جماعت نے دوبارہ پولنگ کی درخواست نہیں کی۔
Published: 14 Nov 2025, 8:06 AM IST