قومی خبریں

بہار اسمبلی انتخابات: الیکشن کمیشن کی جانب سے 12.30 بجے تاریخوں کا اعلان

الیکشن کمیشن کی طرف سے بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج کیا جا رہا ہے، کمیشن دوپہر 12.30 بجے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرے گا

الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن 

پٹنہ: الیکشن کمیشن کی طرف سے بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کمیشن دوپہر 12.30 بجے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرے گا۔ کورونا وائرس کی وبا کے دور میں یہ ملک میں پہلا بڑا انتخاب ہوگا۔

Published: undefined

وبا کی وجہ سے متعدد حزب اختلاف کی جماعتیں انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کر رہی تھیں۔ یہاں تک کہ بہار میں نتیش کمار کی سربراہی والی این ڈی اے کی حکومت نے جولائی میں الیکشن کمیشن کو ایک خط لکھ کر انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔ پارٹی نے کہا تھا کہ کورونا کے انفیکشن کے خوف کے سبب بڑے پیمانے پر انتخابات کرانا خطرناک ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ 243 ارکان پر مشتمل بہار اسمبلی کی میعاد کار 29 نومبر کو ختم ہونے جا رہی ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اکتوبر کے وسط میں انتخابات ہوں گے۔ وہیں، یہ امکان بھی موجود ہے کہ انتخابات کئی مراحل میں ہوں گے۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے چار ستمبر کو اعلان کیا تھا کہ اس نے بہار اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ 65 زیر التواء ضمنی انتخابات کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ایسی صورتحال میں ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا بھی آج اعلان کئے جانے کا امکان ہے۔

Published: undefined

اس سے پہلے بہار میں انتخابات کرانے کا معاملہ سپریم کورٹ تک بھی پہنچا ہے۔ تاہم، عدالت عظمیٰ نے اس معاملہ میں دائر عرضی کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ 'کورونا کی بنیاد پر انتخابات کو روکا نہیں جا سکتا ہے اور الیکشن کمیشن کے اختیارات میں مداخلت نہیں کی جا سکتی ہے'۔ سماعت کرنے والے بینچ نے کہا تھا کہ 'کوڈ کی بنیاد پر انتخابات ملتوی نہیں کیے جاسکتے، خاص طور پر جب الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہو۔ یہ عدالت الیکشن کمشنر کو یہ نہیں بتا سکتی کہ انہیں کیا کرنا ہے، وہ خود ان معاملات پر غور کریں گے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined