
امرت بھارت، سوشل میڈیا @AshwiniVaishnaw
ٹرین کے سفر میں سب سے بڑی پریشانی یہ ہوتی ہے کہ اگر اچانک سفر کرنا پڑ جائے اور بروقت ٹکٹ نہ ملے، ریلوے نے اس کے متعلق ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ اب وندے بھارت سلیپر اور امرت بھارت ٹرینوں میں بھی امیرجنسی کوٹہ نافذ کیا جا رہا ہے۔ یعنی خاص حالت میں مسافروں کو سیٹ ملنے کی امید بڑھ جائے گی۔ اس کے متعلق ریلوے بورڈ نے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ آئیے ذیل میں اس تعلق سے تفصیلی طور پر جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
Published: undefined
وزارت ریل نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے وندے بھارت سلیپر اور امرت بھارت ٹرینوں میں ایمرجنسی کوٹہ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے بورڈ نے اس تعلق سے تمام زونل ریلوے کے پرنسپل چیف کمرشل مینیجرز اور کِرس کے مینیجنگ ڈائریکٹر کو احکامات جاری کر دیے ہیں۔ اب تک ان ٹرینوں میں صرف خواتین کوٹہ، معذور افراد کوٹہ، سینئر سٹیزن کوٹہ اور ڈیوٹی پاس کوٹہ ہی نافذ تھا۔ آر اے سی جیسے دیگر ریزرویشن التزامات بھی ان ٹرینوں میں پہلے شامل نہیں تھے۔ لیکن جائزے کے بعد ریلوے نے ایمرجنسی کوٹہ شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Published: undefined
ریلوے بورڈ کی نئی ہدایات کے مطابق جن امرت بھارت ٹرینوں میں 7 یا اس سے زیادہ سلیپر کوچ ہیں ان میں زیادہ سے زیادہ 24 برتھ ایمرجنسی کوٹے کے تحت ریزرو کی جا سکتی ہیں۔ جبکہ وندے بھارت سلیپر ٹرینوں میں ایمرجنسی کوٹہ مختلف زمروں کے حساب سے طے کیا گیا ہے۔ فرسٹ کلاس اے سی (1اے) میں ہفتہ کے عام دنوں میں 4 برتھ اور ویک اینڈ پر 6 برتھ ایمرجنسی کوٹے میں رکھی جا سکیں گی۔ سیکنڈ اے سی (2اے) ویک اینڈ پر 30 برتھ مقرر کی گئی ہیں۔ تھرڈ اے سی (3اے) میں ہفتے کے عام دنوں میں 24 اور ویک اینڈ پر 42 برتھ ایمرجنسی کوٹے کے لیے طے کی گئی ہیں۔ یہ انتظام ٹرینوں میں مانگ اور سفر کے دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
Published: undefined
ریلوے بورڈ نے واضح کیا ہے کہ یہ کوٹہ ایڈوانس ریزرویشن پیریڈ (اے آر پی) سے یا بکنگ شروع ہونے کی تاریخ سے، جو بھی پہلے ہو نافذ سمجھا جائے گا۔ یعنی جیسے ہی ٹکٹوں کی بکنگ کھلے گی، اسی وقت سے ایمرجنسی کوٹہ بھی مؤثر ہو جا گا۔ زونل ریلوے کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ مانگ اور سیٹوں کی دستیابی کی بنیاد پر وقتاً فوقتاً اس کوٹے کا جائزہ لے سکیں اور ضرورت پڑنے پر اس میں تبدیلی کر سکیں۔
Published: undefined
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کسی ایمرجنسی حالت میں سفر کرنا پڑتا ہے، جیسے کہ طبی ایمرجنسی، خاندانی وجوہات یا سرکاری کام۔ ایسے وقت میں ٹکٹ ملنا مشکل ہو جاتا ہے۔ ایمرجنسی کوٹہ ہونے سے ریلوے کے پاس کچھ سیٹیں محفوظ رہیں گی، جنہیں ضروری حالات میں دیا جا سکے گا۔ اس سے مسافروں کو راحت ملنے کی امید ہے۔ حالانکہ یہ کوٹہ محدود ہوگا اور عام بکنگ کی طرح سب کے لیے کھلا نہیں رہے گا، بلکہ اسے صرف مخصوص حالات میں ہی استعمال کیا جائے گا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ وندے بھارت اور امرت بھارت ٹرینوں کی مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ خاص طور سے وندے بھارت سلیپر کو لے کر مسافروں میں کافی جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ ایسے میں ایمرجنسی کوٹہ نافذ کرنا مسافروں کی سہولیات میں اضافے کی سمت میں ایک اہم قدم مانا جا رہا ہے۔ ریلوے کا کہنا ہے کہ یہ انتظام دیگر میل اور ایکسپریس ٹرینوں کی طرح ہی ہوگا، جہاں ضرورت کے مطابق کوٹے کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ مجموعی طور پر یہ فیصلہ ان مسافروں کے لیے راحت کی خبر ہے جنہیں اچانک سفر کرنا پڑتا ہے۔ اب وندے بھارت سلیپر اور امرت بھارت ٹرینوں میں بھی مخصوص حالات میں سیٹ ملنے کے امکانات پہلے سے بہتر ہوں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined