موہن بھاگوت / ایکس
آر ایس ایس کی آل انڈیا کوآرڈنیشن میٹنگ مہاراشٹر کے پونے میں منعقد ہونے جا رہی ہے۔ اس سہ روزہ میٹنگ کی شروعات 14 ستمبر کو ہوگی اور اختتام 16 ستمبر کو مقرر ہے۔ لوک سبھا انتخاب سے چند ماہ قبل پونے میں ہونے جا رہی آر ایس ایس کی اس میٹنگ کو انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت اور سرکردہ لیڈر دتاترے ہوسبولے کی قیادت میں ہونے جا رہی میٹنگ میں بی جے پی، وی ایچ پی اور اے بی وی پی سمیت آر ایس ایس سے منسلک سبھی 36 تنظیموں کے اہم عہدیدار شامل ہو کر اپنی اپنی تنظیم کی کارگزاری سے متعلق رپورٹ دیں گے۔ ساتھ ہی میٹنگ میں مستقبل کی پالیسی پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
Published: undefined
آر ایس ایس کے آل انڈیا تشہیری چیف سنیل آمبیکر نے میٹنگ کو لے کر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ آر ایس ایس کی سالانہ منعقد ہونے والی آل انڈیا کوآرڈنیشن میٹنگ اس سال مہاراشٹر کے پونے میں منقعد ہونے جا رہی ہے۔ سہ روزہ یہ کوآرڈنیشن میٹنگ 14، 15 اور 16 ستمبر 2023 کو ہوگی۔ یہ آل انڈیا سطح کی وسیع کوآرڈنیش میٹنگ سال میں ایک بار منقعد ہوتی ہے۔
Published: undefined
آمبیکر نے آگے بتایا کہ اس میٹنگ میں آر ایس ایس چیف ڈاکٹر موہن بھاگوت اور دتاترے ہوسبولے سمیت آر ایس ایس کے سبھی سرکردہ عہدیدار و لیڈران موجود رہیں گی۔ میٹنگ میں آر ایس ایس سے جڑے یا ان کے نظریات کی حمایت کرنے والی 36 تنظیموں کے اہم عہدیدار بھی شریک ہوں گے۔ ان تنظیموں میں راشٹر سیویکا سمیتی، وَنواسی کلیان آشرم، وی ایچ پی، اے بی وی پی، بی جے پی، بھارتیہ کسان سَنگھ، وِدیا بھارتی، بھارتیہ مزدور سَنگھ، سنسکار بھارتی، سیوا بھارتی، سنسکرت بھارتی، اکھل بھارتیہ ساہتیہ پریشد وغیرہ شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined