شیئر بازار (فائل)
ہفتہ کے پہلے کاروباری دن یعنی پیر (2 جون) کو ہندوستانی شیئر بازار میں گراوٹ کا دور جاری رہا اور دونوں انڈیکس سینسیکس-نفٹی میں بڑی گراوٹ درج کی گئی۔ سینسیکس شروعاتی کاروبار میں 700 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 80,700 کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے جبکہ نفٹی میں بھی قریب 200 پوائنٹس کی گراوٹ آئی ہے۔ یہ 24,550 کی سطح پر ہے۔
Published: undefined
سینسیکس کے 30 شیئروں میں سے 21 میں گراوٹ درج کی گئی ہے جبکہ 9 میں تیزی ہے۔ بینکنگ، آٹو اور آئی ٹی شیئر میں زیادہ گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے وہیں ایف ایم سی جی اور انرجی شیئرس میں سبقت ہے۔ ایچ ڈی ایف سی بینک اور ایچ سی ایل ٹیک میں قریب 1.50 فیصد کی گراوٹ ہے۔
Published: undefined
بازار میں گراوٹ کے ساتھ شروع ہوئے کاروبار کے دوران بڑی ہندوستانی کمپنیوں کے شیئر کھلتے ہی بکھرے ہوئے نظر آئے۔ ریلائنس سے لے کر ایچ ڈی ایف سی بینک تک کے شیئر ٹوٹ گئے۔ خبر لکھے جانے تک ریلائنس شیئر 1.50 فیصد پھسل گیا تو وہیں ایچ ڈی ایف سی بینک شیئر (1.60 فیصد)، ٹاٹا اسٹیل شیئر (1.52 فیصد)، ٹیک مہندرا شیئر (1.80 فیصد)، ایچ سی ایل ٹیک شیئر (1.77 فیصد)، ٹائٹن شیئر (1.40 فیصد)، ماروتی شیئر (1.30 شیئر) اور انفوسس شیئر (1.27 فیصد) پھسل کر کاروبار کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ ٹاٹا موٹرس شیئرس (1.20 فیصد) اور ایل ٹی شیئر (1.21 فیصد) کی گراوٹ میں ٹریڈ کر رہے تھے۔
Published: undefined
گزشتہ ہفتہ بازار میں جو اُتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا، اس کی وجہ سے بامبے اسٹاک ایکسچینج کا 30 شیئروں والا سینسیکس 270.07 پوائنٹس یعنی 0.33 فیصد کی گراوٹ میں رہا۔ آخری کاروباری دن جمعہ کو سینسیکس 182.02 پوائنٹس پھسل کر 81,451.01 کی سطح پر بند ہوا تو وہیں نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی انڈیکس بڑی گراوٹ لے کر ریڈ زون میں بند ہوا تھا۔ نفٹی اپنے گزشتہ بند 24,833.60 کی سطح سے پھسل کر 24,812.60 پر کھلا تھا اور شیئر بازار بند ہونے پر یہ 288.65 پوائنٹس یا 1.15 فیصد کی گراوٹ لے کر 24,750.70 پر بند ہوا تھا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ایشیائی بازاروں اور امریکی اسٹاک فیوچرس میں گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ کیونکہ تجارتی تنازعات نے سرمایہ کاروں کی جوکھم اٹھانے کی خواہش کو متاثر کیا ہے۔ محفوظ سرمایہ کاری کے متبادل کے طور پر سونے کی قیمتوں میں تیزی درج کی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @BCCI
@AdvYashomatiINC