قومی خبریں

افغانستان کے منجمد اثاثوں سے متعلق ایگزیکٹیو آرڈر پر بائیڈن کے دستخط

امریکی حکام کے مطابق 3.5 ارب ڈالر کی رقم افغانستان میں انسانی امداد کے لیے استعمال ہو گی۔ بقیہ رقم امریکہ میں ہی رہے گی۔ جس سے نائن الیون حملوں کے متاثرین کی جاری قانونی چارہ جوئی کی فنڈنگ کی جائے گی۔

امریکی صدر جو بائیڈن/ تصویر یو این آئی
امریکی صدر جو بائیڈن/ تصویر یو این آئی William Thomas Cain

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان کے منجمد اثاثوں سے متعلق ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کر دیئے ہیں۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایگزیکٹیو آرڈر کے تحت افغانستان کی 7 ارب ڈالر کی منجمد رقم جاری کی جائے گی۔ آرڈر کے تحت رقم کنسولیڈیڈٹ اکاؤنٹ میں منتقل کرنا ہوگی۔

Published: undefined

اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ 3.5 ارب ڈالر کی رقم افغانستان میں انسانی امداد کے لیے استعمال کی جائے گی۔ وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ افغان عوام کی مدد کے لیے آئندہ مہینوں میں ٹرسٹ فنڈ قائم کیا جائے گا۔ امریکی حکام کے مطابق باقی 3.5 ارب ڈالر کی رقم امریکہ میں ہی رہے گی۔ اس رقم سے نائن الیون حملوں کے متاثرین کی جاری قانونی چارہ جوئی کی فنڈنگ کی جائے گی۔

Published: undefined

امریکی حکام نے مزید کہا کہ منصوبے کا مقصد افغان عوام کو فائدہ پہنچانا ہے۔ حکام کے مطابق اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ منجمد افغان فنڈز کے منصوبوں پر بات چیت کی۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ منجمد افغان اثاثوں میں اکثریت امریکی اور دیگر عطیہ دہندگان کی فراہم کی گئی امدادی رقومات ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined