
ووٹر لسٹ / علامتی تصویر / آئی اے این ایس
بھوپال میں ووٹر لسٹ کے متعلق دھوکہ دہی کا ایک بڑا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ووٹر لسٹ سے نام حذف کرانے کے لیے کسی اور کا نام اور موبائل نمبر استعمال کر کے اعتراضات درج کرائے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے فارم-7 کے ذریعہ درج ان اعتراضات کی تعداد بھوپال ضلع میں 9 ہزار سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ ایک ہی پیٹرن پر کئی جگہ اعتراضات درج کرائے گئے، جن میں نام اور نمبر غلط پائے گئے۔ کلکٹر نے پورے معاملے کی تحقیقات کی ہدایت دی ہے اور مشتبہ درخواستوں کی تصدیق کرائی جا رہی ہے۔
Published: undefined
اگر دیگر اضلاع کی بات کی جائے تو ریاست کے سنگرولی ضلع کی دیوسر تحصیل کے تحت سہوار پنچایت کے مسلم ووٹرس نے ایس ڈی ایم سے تحریری شکایت کی ہے۔ اس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی کے بی ایل اے (بوتھ لیول ایجنٹ) پنچایت کے مسلم ووٹرس کے گھر جا کر انہیں ایس آئی آر فارم بھرنے، بینک کے وائی سی کرانے اور ہاوسنگ اسکیم دلانے کے نام پر فارم-7 (ووٹر لسٹ سے نام ہٹانے کے لیے) پر انگوٹھا لگوا رہے ہیں۔
Published: undefined
بھنڈی میں بھی ایسی شکایتیں سامنے آئی ہیں۔ مسلم ووٹرس نے بتایا کہ ہمارے نام کی جس نے شکایت ہے، اسے نہ تو ہم جانتے ہیں اور نہ ہی وہ ہمیں جانتے ہیں۔ یہی نہیں بھنڈ ضلع میں تو ابھیشیک کے نام سے سینکروں مسلم ووٹرس کی فارم-7 کے ذریعہ شکایتیں کی گئی ہیں۔ ابھیشیک نے بتایا کہ میرے ذریعہ کسی کی شکایت نہیں کی گئی ہے۔ اس کی تحقیقات کی جانی چاہیے، قصورواروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
Published: undefined
اس معاملے میں بھوپال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہر اعتراض کی جانچ ہوگی۔ تصدیق اور سماعت کے بعد ہی کسی کا نام ووٹر لسٹ سے ہٹایا جائے گا۔ قصوروار پائے جانے پر متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔ دوسری جانب فارم-7 کو لے کر جم کر سیاست بھی ہو رہی ہے۔ کانگریس لیڈر امت شرما ہی ان شکایتوں کے لے کر کلکٹر کے پاس پہنچ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’بی جے پی کے لوگ مسلم ووٹرس کا نام حذف کرانا چاہتے ہیں۔ یہاں وشال نام کے شخص نے 100 سے زائد شکایتیں کی ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined