قومی خبریں

بھارت جوڑو یاترا: کانگریس کے عمردراز لیڈروں میں بھی نظر آ رہا غضب کا جوش، 75 سالہ دگوجے سنگھ روزانہ چل رہے 24 کلومیٹر

کانگریس کے راجیہ سبھا رکن دگوجے سنگھ کی عمر 75 سال ہے، پھر بھی وہ ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی اور ہزاروں دیگر لوگوں کے ساتھ روزانہ تقریباً 24 کلومیٹر چل رہے ہیں۔

دگوجے سنگھ، تصویر آئی اے این ایس
دگوجے سنگھ، تصویر آئی اے این ایس 

کانگریس کے سرکردہ لیڈر اور راجیہ سبھا رکن دگوجے سنگھ (75 سال) پارٹی کے ذریعہ جاری ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں غالباً سب سے زیادہ عمر کے لیڈر ہیں، جو اس یاترا کے حصے کی شکل میں پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی اور ہزاروں دیگر لوگوں کے ساتھ روزانہ 24 کلومیٹر پیدل چل رہے ہیں۔ دگوجے سنگھ، جو کنیاکماری سے کشمیر تک 3500 سے زیادہ کلومیٹر کی اس یاترا کے منصوبہ سازوں میں سے ایک ہیں، 7 ستمبر کو شروع ہوئی اس یاترا کے بعد سے راہل گاندھی کے ساتھ ہی ہیں۔

Published: undefined

میڈیا میں سامنے آ رہی ایک تصویر میں تجربہ کار لیڈر دگوجے سنگھ، جو اکثر آر ایس ایس اور بی جے پی پر اپنے بیانات کے ساتھ سرخیوں میں رہتے ہیں، کو بغیر تکیہ کے فرش پر ایک گدے پر سوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر کانگریس لیڈروں کے ذریعہ ان کی سادگی کو ظاہر کرتے ہوئے اور ان کی خودسپردگی کو نوجوان پارٹی کارکنان کے لیے ایک مثال بتاتے ہوئے تصویر کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

ریوا کے ایک یوتھ کانگریس لیڈر سدھارتھ تیواری (راج) نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا ہے ’’کرم یوگی (عمل کرنے والے) کچھ مت کہو، شور کرو! اس یاترا کو نئی اونچائی کی طرف بڑھاتے رہو۔ ملک کے لیے قربانی، جدوجہد اور خودسپردگی کا جذبہ دکھاتے ہوئے، یہ تصویر قابل اعزاز ہے۔ یہ خودسپردگی ہم سبھی کو خدمت کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لیے ترغیب دیتا ہے۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ دگوجے سنگھ نے 2018 کے اسمبلی انتخاب سے پہلے اپنی 192 دنوں کی طویل ’نرمدا یاترا‘ کے دوران اسی سادگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ ’نرمدا یاترا‘ کے دوران ہمیشہ دگوجے سنگھ کے ساتھ رہے ایک مخلص نے یہ بھی بتایا تھا کہ وہ ہمیشہ فرش پر سوتے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined