
تصویر آئی اے این ایس (فائل)
پنجاب میں امرتسر کے والمیکی مندر کے پاس ماتا جانکی یعنی سیتا اور لو کش کا ایک بڑا مندر بنایا جائے گا۔ یہ اعلان عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے ہفتے کو امرتسر میں کیا۔ یہ وہی وقت ہے جب اے اے پی سیاسی طور پر مشکل دور سے گزر رہی ہے۔ پارٹی کے لیڈروں کو 29 جون کو اکال تخت کے سامنے پیش ہونا ہے اور وزیر اعلی بھگونت مان کو ایک وائرل ویڈیو پر اپوزیشن کے حملے کا سامنا ہے۔
Published: undefined
امرتسر میں منعقدہ ’’ایک شام بھگوان شیو جی کے نام‘‘ پروگرام کے دوران کیجریوال نے کہا کہ وہ ایک دن پہلے ہی ایودھیا میں رام للا کے درشن کرکے لوٹے ہیں اور آج یہ اعلان کرتے ہوئے انہیں بہت خوشی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف امرتسر کے لوگوں کے لیے نہیں بلکہ دنیا بھر میں رام اور سیتا کے بھکتوں کے لیے اچھی خبر ہے۔
Published: undefined
کیجریوال نے بتایا کہ امرتسر میں درگیانہ مندر بھی ہے، جلیانوالہ باغ جو حب الوطنی کی علامت ہے اور واگہہ بارڈر بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان والمیکی نے امرتسر میں رہتے ہوئے رامائن لکھی تھی اور ماتا سیتا نے بھی یہیں قیام کیا تھا۔ لو اور کش کی پیدائش اور تعلیم بھی امرتسر میں ےہی ہوئی تھی۔ جب بھگوان رام نے اشو میدھ یگیہ کے لیے گھوڑا چھوڑا تھا تو لو-کش نے یہیں اس گھوڑے کو روک کر ایک درخت سے باندھ دیا تھا۔
Published: undefined
وزیر اعلی بھگونت مان نے کہا کہ ان کی حکومت اس مندر کی تعمیر میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور یہ دنیا بھر سے عقیدت مندوں اور سیاحوں کو راغب کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے وزیر اعلیٰ تیرتھ یاترا اسکیم کے تحت 3 نئے راستوں کو جوڑنے کا بھی اعلان کیا جن میں سالاسر-کھاٹو شیام جی، ہریدوار-رشی کیش اور متھرا-ورنداون شامل ہیں۔ یہ یاترا یکم اگست کو شروع ہوگی اور تقریباً ڈیڑھ لاکھ عقیدت مند اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
Published: undefined
پٹیالہ میں کالی ماتا مندرکی بھی 80 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر نو ہو رہی ہے جسے ستمبر تک مکمل ہو نے کا امکان ہے۔ کیجریوال کا کہنا ہے کہ یہ شمالی ہندوستان کا سب سے بڑا مندر بن سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یکماگست سے پورے پنجاب میں ’ہمارے رام‘ ناٹک بھی مفت دکھایا جائے گا۔
Published: undefined
دوسری طرف شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) نے امرتسر میں اے اے پی کے خلاف قرارداد پاس کی ہے۔ اس میں وزیر اعلی بھگونت مان اور ان پولیس افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا جن پر گروگرام میں فرضی فرانزک رپورٹ بنانے کا الزام ہے۔ اس کے لیے ایک وفد پنجاب کے ڈی جی پی سے بھی ملاقات کرے گا۔ غور طلب ہے کہ پنجاب اسمبلی انتخابات قریب آتے ہی پارٹیوں کے درمیان سیاسی حملے بھی تیز ہوگئے ہیں۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined