تصویر ’انسٹا گرام‘
ہندوستانی کے اسٹار کھلاڑی وراٹ کوہلی ان دنوں آئی پی ایل میں دھوم مچا رہے ہیں۔ ان کی ٹیم رائل چیلنجرس بنگلورو فائنل میں بھی پہنچ چکی ہے اور آئی پی ایل کے اپنے پہلے خطاب سے صرف ایک قدم دور ہے لیکن اس درمیان کوہلی کو ایک جھٹکا لگا ہے۔ دراصل بنگلورو میں کوہلی کے پب ’ون8 کمیون‘ کو ایک بار پھر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس مرتبہ پب کے خلاف سگریٹ اور ٹوبیکو پروڈکٹ ایکٹ (سی او ٹی پی اے) 2003 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔
Published: undefined
پب ’ون 8 کمیون‘ بنگلورو کے رتنم کمپلیکس میں چھٹی منزل پر واقع ہے جو ایم چناسوامی اسٹیڈیم کے قریب کستوربا روڈ پر ہے۔ پولیس کو شکایت ملی تھی کہ اس پب میں تمباکو نوشی کے علاقے کے ضابطوں کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ اس کے بعد یکم جون 2025 کو کبّن پارک پولیس اسٹیشن نے پبک کے منیجر کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کی۔ جانچ کے دوران یہ پتہ چلا کہ پب میں تمباکو نوشی علاقے کو لے کر ضابطوں پر عمل نہیں کیا جا رہا تھا، جو سی او ٹی پی اے کے ضابطوں کی خلاف ورزی ہے۔ اس ایکٹ کے تحت عوامی مقامات پر تمباکو نوشی کے لیے سخت ضابطے بنائے گئے ہیں اور اس پر عمل نہیں کرنا قانونی جرم مانا جاتا ہے۔
Published: undefined
یہ پہلی بار نہیں ہے جب ’ون 8 کمیون‘ قانونی تنازعات میں پھنسا ہے۔ اس سے پہلے جولائی 2024 میں بھی بنگلورو پولیس نے اس پب کے خلاف کارروائی کی تھی۔ اس وقت جب پب کو رات 1 بجے کے بعد بھی کھلا رکھنے اور صارفین کو سروس دینے کے لیے ایف آئی آر درج کی گئی تھی، جو شہر کے ضابطوں کی خلاف ورزی تھا۔
Published: undefined
اس کے علاوہ دسمبر 2024 میں میں گریٹر بنگلورو مہا نگر پالیکا (بی بی ایم پی) نے پب کو آگ تحفظاتی ضابطوں کی خلاف ورزی کے لیے نوٹس جاری کیا تھا۔ بی بی ایم پی نے الزام لگایا تھا کہ پب کے پاس فائر ڈپارٹمنٹ سے ضروری این او سی نہیں تھی اور سے سات دنوں کے اندر جواب دینے کو کہا تھا۔
Published: undefined
’ون 8 کمیون‘ کی بات کی جائے تو یہ کوہلی ایک مشہور ریستوراں اور پب چین ہے جس کی شاخیں دہلی، ممبئی، پونے، کولکاتا اور بنگلورو جیسے شہروں میں ہیں۔ ویسے اس وقت کوہلی کی پوری توجہ آئی پی ایل پر مرکوز ہے۔ اس سال بنگلورو کے فائنل تک کے سفر میں انہوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا ہے۔ 14 میچوں میں 55.81 کی بہترین اوسط سے وہ 614 رن بنا چکے ہیں جس میں 8 نصف سنچری شامل ہے۔ کوہلی نے اپنے یہ رن 146.53 کی اسٹرائک ریٹ سے بنائے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined