
مغربی بنگال پنچایت انتخابات میں ترنمول کانگریس نے تقریباً 90 فیصد سیٹوں پر قبضہ کر لیا ہے اور اپوزیشن پارٹیوں کو بری طرح سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس جیت پر خوشی ظاہر کی اور کہا کہ پنچایت انتخابات کا نتیجہ ظاہر کرتا ہے کہ پارٹی زمینی سطح پر کس قدر مضبوط ہے۔
مغربی بنگال میں گرام پنچایت کی 884 سیٹوں کا حال
مغربی بنگال پنچایت انتخابات کی ووٹ شماری کا عمل جاری ہے۔آج (جمعرات) صبح 8 بجے سے گنتی شروع ہوئی جس میں 4370 گرام پنچایت سمیت، پنچایت سمیتی اور ضلع پریشد کی سیٹیں شامل ہیں۔ صوبے کے 19 اضلاع میں 291 مراکز پر ووٹ شماری کا عمل جاری ہے۔
رجحانات کے مطابق تمام 19 اضلاع میں ٹی ایم سی نے سبقت حاصل کر لی ہے۔
کل سیٹیں:
مغربی بنگال کی 31814 سیٹوں میں سے ٹی ایم سی نے 110 سیٹیں جیت لی ہیں جبکہ 1208 سیٹوں پر وہ آگے چل رہی ہے۔ بی جے پی نے ابھی تک 4 سیٹیں جیتی ہیں اور 81 پر وہ آگے چل رہی ہے۔ جبکہ ٹی ایم سی نے 3 سیٹیں جیتی ہیں اور 58 پر وہ آگے چل رہے ہیں۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 17 May 2018, 11:58 AM IST