قومی خبریں

بنگال انتخابات: الیکشن کمیشن کا کھلے پولنگ مراکز کے گرد بانس کی عارضی حصار بندی کا حکم

الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال میں کھلے پولنگ مراکز کی سکیورٹی بڑھانے کے لیے بانس کی عارضی حصار بندی، اضافی فورس کی تعیناتی اور عملے کو سیاسی اثر سے دور رکھنے کے سخت احکامات جاری کیے ہیں

<div class="paragraphs"><p>الیکشن کمیشن آف انڈیا / آئی اے این ایس</p></div>

الیکشن کمیشن آف انڈیا / آئی اے این ایس

 

کولکاتا: الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ ایسے تمام پولنگ مراکز، جہاں باقاعدہ چہار دیواری موجود نہیں ہے، ان کے گرد بانس کی عارضی حصار بندی کی جائے تاکہ غیر مجاز افراد کے داخلے کو روکا جا سکے اور انتخابی عمل کو شفاف بنایا جا سکے۔

Published: undefined

چیف الیکشن افسر کے دفتر سے وابستہ ذرائع کے مطابق کمیشن کے نمائندوں نے معائنہ کے دوران متعدد ایسے پولنگ مراکز کی نشاندہی کی، جو کھلے اسکولوں یا عمارتوں میں قائم ہیں اور جن کے گرد کوئی مستقل حفاظتی دیوار موجود نہیں۔ اس صورتحال میں غیر متعلق افراد کے لیے اندر داخل ہونا نسبتاً آسان ہو جاتا ہے، جس سے سکیورٹی اہلکاروں کی نگرانی متاثر ہونے کا اندیشہ رہتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خاص طور پر دور دراز جنگلاتی علاقوں میں قائم پولنگ مراکز زیادہ حساس ہیں، جہاں گھنے درختوں اور جھاڑیوں کی وجہ سے نگرانی مزید مشکل ہو جاتی ہے۔ انہی خدشات کے پیش نظر کمیشن نے بانس کی عارضی حصار بندی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ایک واضح حفاظتی دائرہ قائم کیا جا سکے۔

Published: undefined

الیکشن کمیشن نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ ایسے پولنگ مراکز پر اضافی سکیورٹی فورس تعینات کی جائے، تاکہ کوئی شخص حصار بندی عبور کر کے اندر داخل نہ ہو سکے۔ مرکزی مسلح پولیس فورس کے اہلکاروں کو اس حوالے سے خصوصی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔ اسی کے ساتھ بوتھ سطح کے افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ خود گھر گھر جا کر ووٹروں کو ووٹنگ پرچیاں تقسیم کریں۔ اس عمل کو حالیہ خصوصی گہرے نظرثانی مرحلے کے دوران مردم شماری فارم کی تقسیم کے طرز پر انجام دینے کو کہا گیا ہے۔

کمیشن نے سختی سے واضح کیا ہے کہ ووٹنگ پرچیوں کی تقسیم کا کام کسی بھی صورت میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے حوالے نہ کیا جائے۔ مزید برآں، پولنگ عملے کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ انتخابی عمل کے دوران کسی بھی سیاسی نمائندے یا ایجنٹ سے نہ تو مدد طلب کریں اور نہ ہی کسی قسم کی سہولت قبول کریں۔

Published: undefined

الیکشن عملے کو یہ بھی تاکید کی گئی ہے کہ وہ کسی سیاسی جماعت کی جانب سے فراہم کردہ کھانے پینے یا دیگر اشیا قبول نہ کریں اور صرف انتظامیہ کی فراہم کردہ سہولیات پر انحصار کریں۔ مغربی بنگال میں اس بار دو مرحلوں میں ووٹنگ 23 اپریل اور 29 اپریل کو ہوگی، جبکہ نتائج کا اعلان 4 مئی کو کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ان تمام اقدامات کا مقصد آزاد، منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined