قومی خبریں

بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی 18 اکتوبر کو گوا کا دورہ کریں گی

ممتا بنرجی نے کہا کہ ’’ہم سب مل کر گوگہا مما کے لیے ایک نئی صبح کا آغاز کریں گے جو ایک نئی حکومت تشکیل دے گی جو واقعی گوا کے لوگوں کی حکومت ہوگی اور ان کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہوگی‘‘۔

ممتا بنرجی، تصویر آئی اے این ایس
ممتا بنرجی، تصویر آئی اے این ایس 

پنجی: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی 28 اکتوبر کو گوا کا دورہ کریں گی۔ ممتا بنرجی نے ٹوئٹ کیا کہ ’’28 اکتوبر کے اپنے پہلے گوا دورے کی تیاری کر تے ہوئے میں تمام افراد، تنظیموں اور سیاسی پارٹیوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کے تقسیم کے ایجنڈے کو شکست دینے کے لیے متحد ہوں۔ گوا کے لوگوں نے گزشتہ 10 برسوں میں بہت نقصان اٹھایا ہے۔

Published: undefined

ممتا بنرجی نے کہا کہ ’’ہم سب مل کر گوگہا مما کے لیے ایک نئی صبح کا آغاز کریں گے جو ایک نئی حکومت تشکیل دے گی جو واقعی گوا کے لوگوں کی حکومت ہوگی اور ان کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہوگی‘‘۔

Published: undefined

خیال رہے ترنمول کانگریس اگلے سال ہونے والے ریاستی اسمبلی انتخابات کے لیے ریاست کی تمام 40 نشستوں پر الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کے بعد گوا کے سابق وزیر اعلیٰ لوئزنہو فلیریو کئی کانگریس لیڈروں کو پارٹی میں شامل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ لوئزنہو فلیریو کو جمعہ کو ترنمول کانگریس کا قومی نائب صدر مقرر کیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined