تصویر/آئی اے این ایس
الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کی ہدایت پر مغربی بنگال پولیس نے 24 پرگنہ ضلع کے ڈائمنڈ ہاربر میں ووٹرس کو دھمکانے کے معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ کمیشن کو ایک شکایت موصول ہوئی تھی کہ ڈائمنڈ ہاربر کے کاک دیپ علاقے میں ووٹرس کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔ یہ شکایت بائک پر نکالے گئے ایک جلوس کے خلاف درج کی گئی ہے، جس میں مبینہ طور پر ووٹرس کے خلاف دھمکی آمیز نعرے لگائے گئے تھے۔
Published: undefined
الیکشن کمیشن نے وہاں کے انتخابی افسر اور پولیس کو ضروری کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا۔ ان سے اتوار کی شام تک کارروائی کرنے کو کہا گیا تھا۔ شکایت درج ہونے کے چند ہی گھنٹوں کے اندر پولیس نے ڈائمنڈ ہاربر پولیس اسٹیشن میں شرپسندوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔ افسران کے مطابق کئی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جن میں ڈرانا-دھمکانا، امن و امان میں خلل ڈالنے کی کوشش اور سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنا شامل ہے۔ شکایت میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ کچھ بائیک سوار شرپسندوں نے ڈائمنڈ ہاربر میں ووٹرس کو کھلے عام دھمکایا۔ ان سے کہا گیا کہ 4 مئی کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
Published: undefined
ڈائمنڈ ہاربر معاملے پر الیکشن کمیشن کے متعلق ٹی ایم سی کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ ٹی ایم سی نے کہا کہ ہمیں ڈائمنڈ ہاربر سے متعلق ایک ویڈیو ملی ہے، جسے الیکشن کمیشن میڈیا کو دے رہا ہے۔ اس ویڈیو میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ٹی ایم سی کے لیڈر لوگوں کو ڈرا دھمکا رہے ہیں۔ انتخابی مہم رات 10 بجے تک کرنے کی اجازت ہے اور یہ موٹر سائیکل ریلی رات تقریباً 9:51 سے 9:52 بجے کے درمیان نکالی گئی تھی۔ اس ریلی میں کوئی بھی اشتعال انگیز نعرہ نہیں لگایا گیا تھا، لیکن ’جے بنگلہ‘ کے نعروں سے ’بنگلہ مخالف‘ لوگ ضرور گھبرا جاتے ہیں۔ اس کے بجائے ہم الیکشن کمیشن سے یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ اس پولیس آبزرور کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ہے، جسے ڈائمنڈ ہاربر کے ہوٹل ساگریکا میں ایک بی جے پی امیدوار کے ساتھ خفیہ طریقے سے ملاقات کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔
Published: undefined
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ویڈیو کے حوالے سے کہا ہے کہ ووٹرس اور ای سی آئی کو اسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ الیکشن کمیشن اس معاملے کا جائزہ لے رہا ہے تاکہ آج ہی اس طرح کی تمام دھمکیوں پر مکمل روک لگائی جا سکے۔ 23 اپریل کو ووٹنگ کا پہلا مرحلہ مجموعی طور پر پرامن رہا۔ کمیشن یہ یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے کہ دوسرے مرحلے کی ووٹنگ میں بھی کوئی بدامنی نہ ہو اور انتخاب پرامن طریقے سے مکمل ہوں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ جمعہ (24 اپریل) کو الیکشن کمیشن نے ڈائمنڈ ہاربر کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور سب ڈویژنل پولیس آفیسر (ایس پی ڈی او) سمیت 5 پولیس افسران کو معطل کر دیا تھا۔ کمیشن نے ریاست کے چیف سکریٹری کو مطلع کیا کہ ان پانچوں پولیس افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جنہیں ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی اور غیر جانبداری برقرار رکھنے میں ناکامی کی وجہ سے معطل کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ڈائمنڈ ہاربر ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کا لوک سبھا حلقہ انتخاب ہے، اس میں 7 اسمبلی حلقے شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined