قومی خبریں

عیدالاضحیٰ سے قبل بہار کی نتیش حکومت نے سرکاری ملازمین کو ’تحفہ‘ دینے کا کیا اعلان، 28 جون کو آ جائے گی تنخواہ

ایسا پہلی بار نہیں ہے جب حکومت بہار نے تہوار کے موقع پر وقت سے پہلے تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس پہلے حکومت نے عید، ہولی، دیوالی اور چھٹھ کے پر بھی ملازمین کو پیشگی تنخواہ ادائیگی کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>نتیش کمار، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

نتیش کمار، تصویر آئی اے این ایس

 

عیدالاضحیٰ کا تہوار ہندوستان میں 29 جون یعنی جمعرات کے روز منایا جائے گا۔ مہینہ کا آخر ہونے کی وجہ سے کئی لوگوں کو عید کی خریداری میں پریشانی آ سکتی ہے، اس لیے بہار کی نتیش حکومت نے ایک انتہائی اہم اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سبھی سرکاری ملازمین اور پنشن حاصل کرنے والوں کو ان کی تنخواہ اور پنشن 28 جون کو ہی دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ یعنی بہار کے تقریباً 4 لاکھ سرکاری ملازمین اور 3.5 لاکھ پنشن حاصل کرنے والوں کو عیدالاضحیٰ سے قبل وزیر اعلیٰ نے خاص ’تحفہ‘ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

بہار حکومت کے محکمہ مالیات نے ایک حکم جاری کر گورنر کے پرنسپل سکریٹری، بہار اسمبلی کے سکریٹری، اے جی، پٹنہ ہائی کورٹ، سبھی محکموں کے ایڈیشنل چیف سکریٹری، سبھی محکموں کے پرنسپل سکریٹری، ٹریزری آفس کے ساتھ ہی مقامی کمشنر بہار حکومت کو اس سلسلے میں ہدایت جاری کر دی ہے۔

Published: undefined

جاری کردہ ہدایت کے مطابق ریاستی حکومت کے ویسے ملازمین جو گزیٹیڈ اور غیر گزیٹیڈ ہیں، جن کی تنخواہ کی ادائیگی اسٹیبلشمنٹ بل سے کی جاتی ہے، کو متعلقہ ماہ کے آخری کام کے دن پر تنخواہ کی ادائیگی متوقع ہے۔ ایسے سرکاری ملازمین کو عیدالاضحیٰ تہوار کے موقع پر بہار حکومت نے جون 2023 کی تنخواہ ادائیگی 28 جون سے ہی کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ یہ فیصلہ بہار ٹریزری ایکٹ 2011 کے اصول 141 میں موجود التزامات کے مطابق ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہے جب حکومت بہار نے کسی تہوار کے موقع پر وقت سے پہلے تنخواہ کی ادائیگی کا فیصلہ لیا ہے۔ اس پہلے حکومت نے عید، ہولی، دیوالی اور چھٹھ کے موقع پر بھی اپنے ملازمین کو پیشگی تنخواہ ادائیگی کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined