قومی خبریں

اٹاری-واگھہ بارڈر پر آج سے شروع ہوگی بیٹنگ ریٹریٹ تقریب، نہ ملیں گے ہاتھ نہ ہی کھلیں گے سرحد کے دروازے

فاجلکا میں یہ تقریب منگل سے شروع ہو رہی ہے جبکہ اٹاری سرحد پر اس کی تیاریوں کے حکم دے دیئے گئے ہیں۔  لوگوں کو تقریب سے نصف گھنٹے پہلے شام 5:30 بجے تک داخلہ مقام تک پہنچنے کو کہا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

 ہندوستان-پاکستان میں زبردست کشیدگی کے درمیان 7 مئی سے امرتسر کے اٹاری سرحد سمیت فاجلکا اور فیروز پور میں بند کی گئی بیٹنگ ریٹریٹ تقریب دوبارہ شروع ہونے جا رہی ہے۔ فاجلکا میں یہ منگل سے شروع ہو رہی ہے جبکہ اٹاری سرحد پر اس کی تیاریوں کے حکم دے دیئے گئے ہیں لیکن یہاں کب سے شروع ہوگی، اس کے بارے میں ابھی کوئی واضح پیغام نہیں دیا گیا ہے۔ افسروں نے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے مسلح اہلکاروں کے ساتھ ہاتھ ملانا یا سرحد کا دروازہ کھولنا ممکن نہیں ہوگا۔ لیکن لوگوں کو تقریب دیکھنے کی اجازت دی جائے گی۔

Published: undefined

فاجلکا میں ریٹریٹ ریٹریٹ کا وقت شام 6 بجے مقرر کیا گیا ہے جبکہ لوگوں کو کم سے کم نصف گھنٹے پہلے یعنی شام 5:30 بجے تک داخلہ مقام تک پہنچنے کو کہا گیا ہے۔ فیروز پور میں ریٹریٹ سیرمنی کب سے شروع ہوگی، اس کے بارے میں ابھی واضح نہیں ہو سکا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اٹاری سرحد پر 20 سے 25 ہزار لوگ روزانہ ریٹریٹ تقریب دیکھنے کے لیے پہنچتے ہیں جبکہ چھٹی کے دنوں میں یہ تعداد 30 سے 35 ہزار تک پہنچ جاتی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے ریٹریٹ سیرمنی بند ہونے سے یہاں کے دکانداروں کو کافی نقصان اٹھانا پڑ رہا تھا۔ ان میں سے زیادہ تر دکاندار ان سیاحوں کے آنے پر ہی منحصر رہتے ہیں۔ ریٹریٹ سیرمنی دوبارہ شروع ہونے کی خبر سے مقامی دکانداروں کے چہرے پر رونق آنے لگی ہے۔

Published: undefined

بیٹنگ ریٹریٹ، امرتسر کے پاس دو ملکوں کی سرحدوں پر موجود لوگوں پر زبردست اثر ڈالنے والی اپنی طرح کی انوکھی تقریب ہے۔ جس میں 1959 سے شام ڈھلنے سے ٹھیک پہلے ہندوستان اور پاکستان دونوں ملکوں کے قومی پرچم اتارے جانے اور فوجی مشق کا انعقاد ہوتا رہا ہے۔ دونوں اطراف کے سرحدی محافظ عام طور پر دیوالی اور عید جیسے مخصوص مواقع کے ساتھ ساتھ یوم آزادی اور یوم جمہوریہ جیسی تقاریب پر ایک دوسرے کو مٹھائیاں بھی تقسیم کرتے رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined