
تصویر سوشل میڈیا
اتر پردیش میں ووٹر لسٹ کی جامع خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر) کے دوران سائبر مجرم بھی سرگرم ہو گئے ہیں، جس پر ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر نودیپ رِنوا نے لوگوں کو خبردار کیا ہے۔ انہوں نے ووٹروں کو اوٹی ٹی پی فراڈ سے ہوشیار رہنے کی وارننگ دی ہے۔ چیف الیکٹورل آفیسر نے ووٹروں کو ایس آئی آر عمل کے دوران چوکس رہنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی ایل او ووٹر لسٹ تصدیق کے عمل کے دوران کسی بھی مرحلے پر ووٹروں سے او ٹی پی نہیں لیا جاتا۔
Published: undefined
چیف الیکٹورل آفیسر نے بتایا کہ ایس آئی آر کے عمل کے دوران تمام بی ایل او گھر گھر جا کر ووٹروں کو گنتی فارم تقسیم کر رہے ہیں اور انہیں بھروا رہے ہیں۔ اس عمل میں او ٹی پی کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے ووٹروں کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کچھ شرپسند عناصر بی ایل او بن کر لوگوں سے موبائل پر او ٹی پی مانگ رہے ہیں، ایسے لوگ فرضی اور مشکوک ہیں۔
Published: undefined
الیکشن کمیشن نے ایسے معاملات کو سائبر فراڈ قرار دیتے ہوئے لوگوں سے ان افواہوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ اگر کوئی آپ سے فون کر کے، میسیج کے ذریعے یا دیگر کسی طرح سے ایس آئی آر کے لیے او ٹی مانگتا ہے تو ووٹر کو کسی بھی حالت میں ان کے ساتھ او ٹی پی شیئر نہ کریں۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ ایسے افراد ووٹروں کو دھوکہ دے سکتے ہیں۔ ان واقعات سے بچنے کے لیے الیکشن کمیشن نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنے بی ایل اوز سے رابطہ کریں۔ الیکشن کمیشن نے یہ بھی کہا کہ ووٹر خود گنتی کا فارم پُر کر کے بی ایل او کے پاس جمع کرا سکتے ہیں۔ نودیپ رِنوا نے تمام ضلعی الیکشن افسروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایس آئی آر سے متعلق افواہوں کو روکنے کے لیے بیداری مہم شروع کریں، تاکہ لوگ چوکس رہیں اور ایس آئی آر کے عمل میں کسی قسم کی بے ضابطگی نہ ہو سکے۔
Published: undefined