قومی خبریں

’باندرا‘ بنا مہاراشٹر کا پہلا کورونا سے پاک ضلع، آخری مریض بھی اسپتال سے ڈسچارج

ضلع کلکٹر سندیپ کدم نے کہا کہ یہ کامیابی ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ملازمین کی مشترکہ کوششوں اور ٹریسنگ، ٹیسٹنگ و ٹریٹمنٹ کی پالیسی کو نافذ کرنے سے حاصل ہوئی ہے۔

ماسک، تصویر ویپن
ماسک، تصویر ویپن 

مہاراشٹر کا ضلع باندرا ریاست کا پہلا ایسا ضلع بن گیا ہے جہاں کورونا وائرس کا اب ایک بھی مریض موجود نہیں ہے۔ جانکاری کے مطابق جمعہ کو یہاں آخری سرگرم مریض کو بھی چھٹی دے دی گئی۔ جمعہ کو جانچ کیے گئے 578 سیمپل میں سے ایک بھی سیمپل پازیٹو نہیں ملا ہے۔ ضلع کلکٹر سندیپ کدم نے کہا کہ یہ کامیابی ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ملازمین کی مشترکہ کوششوں اور ٹریسنگ، ٹیسٹنگ و ٹریٹمنٹ کی پالیسی کو نافذ کرنے سے حاصل ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ ضلع میں گزشتہ سال 27 اپریل کو گردا بُدرک گاؤں میں پہلا مریض پایا گیا تھا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ رواں سال 12 اپریل کو ضلع میں سب سے زیادہ 1596 نئے معاملے سامنے آئے تھے۔ ضلع میں 18 اپریل کو سب سے زیادہ 12847 سرگرم مریض تھے۔ علاوہ ازیں 12 جولائی 2020 کو ضلع میں کورونا وائرس سے پہلی موت ہوئی تھی۔ اس کے بعد اس سال یکم مئی کو ضلع میں سب سے زیادہ 35 لوگوں کی موت درج کی گئی تھی۔ اب تک ضلع میں مجموعی طور پر 1133 مریضوں کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔

Published: undefined

ضلع کلکٹر سندیپ کدم کے ذریعہ جاری ایک پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سال 18 اپریل کو سرگرم مریض کی تعداد 12847 پہنچنے کے بعد صحت مند ہونے والے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھتی رہی۔ 22 اپرل کو سب سے زیادہ 1568 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق اب تک ضلع میں 449832 کورونا جانچ کرائی گئی ہے، جن میں سے 59809 سیمپل پازیٹو پائے گئے ہیں۔ پازیٹو مریضوں میں سے 58776 ٹھیک ہو چکے ہیں۔ ضلع کلکٹر نے بتایا کہ ضلع میں 9.5 لاکھ آبادی کے 40 فیصد لوگوں کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے اور 15 فیصد لوگوں کو دونوں خوراک دی جا چکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined