تصویر آئی اے این ایس
یوم جمہوریہ کے موقع پر 26 جنوری کو پنجاب کے امرتسر کی ہیریٹیج اسٹریٹ پر بابا بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ کو نقصان پہنچایا گیا۔ جس کی وجہ سے ناراض دلت طبقہ کے لوگوں نے منگل (28 جنوری) کو پنجاب کے کئی اضلاع بشمول ہوشیار پور، جالندھر اور لدھیانہ کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ واضح ہو کہ پیر (27 جنوری) کو مختلف طبقوں کے لوگوں کی مشترکہ میٹنگ ہوئی تھی۔ میٹنگ کے دوران اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ کسی کو بھی بند کے دوران قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ساتھ ہی بازار ایسوسی ایشن نے بھی پیر کی رات میٹنگ کر اس بات کو یقینی بنایا تھا کہ منگل کو بازار بند رکھا جائے گا۔ ہوشیار پور کے ایس پی سربجیت سنگھ نے بند کے حوالے سے بتایا کہ ہوشیار پور پوری طرح سے بند ہے۔
Published: undefined
واضح ہو کہ امرتسر میں بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ کو توڑے جانے کے بعد سے ہی دلت سماج کے اندر کافی ناراضگی دیکھنے کو مل رہی تھی۔ واقعہ کے بعد سے ہی عام آدمی پارٹی بی جے پی اور کانگریس کے نشانے پر آ گئی ہے۔ ایک طرف جہاں بی جے پی نے عام آدمی پارٹی کے قومی کنویز اروند کیجریوال کو پنجاب حکومت کو برخاست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پیر کو احتجاج کیا تو دوسری جانب کانگریس نے پنجاب حکومت سے اس واقعہ کے لیے ذمہ دار لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: undefined
پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان اس واقعہ کے حوالے سے 27 جنوری کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا۔ پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’’سری امرتسر صاحب کی ہیریٹیج اسٹریٹ پر بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی مورتی توڑنے کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے اور اس واقعہ کے لیے کسی کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔ واقعہ کو انجام دینے والا خواہ کوئی بھی ہو اسے سخت سے سخت سزا ملے گی۔ پنجاب کے بھائی چارے اور اتحاد کو توڑنے کی کسی کو اجازت نہیں ہے دی جائے گی۔ انتظامیہ کو اس کی تحقیقات اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined