قومی خبریں

ہندوستانی فضائی حدود میں پاکستانی طیاروں کی پروازوں پر پابندی میں توسیع، ایوی ایشن اتھارٹی کا نیا نوٹس جاری

یہ پابندی اب 23 اکتوبر 2025 تک جاری رہے گی۔ نوٹس ٹو ایئرمین کے مطابق پابندی پاکستانی ایئر لائنس کے طیاروں، پاکستانی آپریٹرس یا لیز پر لیے گئے طیاروں اور فوجی اڑانوں پر بھی نافذ ہوگی۔

طیارہ، تصویر آئی اے این ایس
طیارہ، تصویر آئی اے این ایس 

ہندوستان نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے رجسٹرڈ طیاروں کے لیے اپنے فضائی علاقے کے استعمال پر پابندی میں توسیع کر دی ہے۔ یہ پابندی اب 23 اکتوبر 2025 تک جاری رہے گی۔ نیا نوٹس ٹو ایئرمین (NOTAM) ہندوستان کی ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے پیر کو جاری کیا گیا۔ یہ قدم پاکستان کے ’نوٹم‘ کے کچھ دنوں بعد اٹھایا گیا ہے جس میں پاکستان نے ہندوستانی طیاروں اور ایئر لائنس کے لیے اپنے فضائی علاقے کو اسی وقت تک بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس طرح دونوں پڑوسی ملکوں کے ایک دوسرے کے طیاروں کے لیے ایئر اسپیس پر پابندی چھٹے مہینے میں داخل ہو گئی ہے۔

Published: undefined

نوٹس ٹو ایئرمین کے مطابق پابندی صرف پاکستانی ایئر لائنس کے طیاروں پر ہی نہیں بلکہ پاکستانی آپریٹرس یا لیز پر لیے گئے طیاروں اور فوجی اڑانوں پر بھی نافذ ہوگی۔ ہندوستان نے صاف طور پر کہا ہے کہ پاکستانی رجسٹرڈ طیارے ہندوستانی ایئر اسپیس کا استعمال نہیں کر پائیں گے۔ یہ فیصلہ تحفظاتی وجوہات سے لیا گیا ہے اور پابندی اگلے حکم تک جاری رہے گی۔ پاکستان کو کوئی بھی راحت نہیں ملے گی اور وہ ہندوستانی فضائی علاقے کا استعمال نہیں کر پائے گا۔

Published: undefined

حالانکہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے جب ہندوستان نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ اس سے پہلے بھی ہندوستان نے پاکستانی طیاروں کے لیے ائئر اسپیس بند کیا ہوا تھا اور اب اسے ایک مہینے اور بڑھا کر اکتوبر کے آخر تک نافذ کر دیا گیا ہے۔

اس سے پہلے ہندوستان نے پاکستان میں رجسٹرڈ طیاروں، جن میں پاکستانی ایئر لائنس اور آپریٹرس کے ذریعہ آپریٹ، ملکیت یا پٹّے پر لیے گئے طیارے اور فوجی اڑانوں کے لیے اپنے ہوائی علاقے بند رکھنے کی مدت 24 ستمبر تک بڑھائی تھی۔ وہیں اب اس میں ایک مہینے کی توسیع کر دی گئی ہے۔

Published: undefined

دوسری طرف پاکستان نے جمعہ کو ہندوستانی طیاروں اور ایئر لائنس کے لیے اپنے فضائی علاقے کو ایک مہینے کے لیے یعنی 24 اکتوبر کی صبح تک بند کر دیا تھا۔ یہ چھٹی بار ہے جب پڑوسی ملک نے اپنے فضائی علاقے پر پابندی بڑھائی ہے۔ پاکستانی ایئرپورٹ اتھاریٹی نے جمعہ کو ’نوٹم‘ جاری کیا تھا۔

Published: undefined

دراصل 22 اپریل کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر پہنچ گئی تھی۔ اس دہشت گردانہ حملے میں 26 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ اس کے بعد دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے لیے اپنے فضائی علاقے بند کر دیے تھے۔ مدت ختم ہونے سے پہلے ہندوستان اور پاکستان کے ذریعہ ہر مہینے اس بند کو بڑھایا جاتا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined