قومی خبریں

عید کی نماز کے لیے روکا گیا ٹریفک تو بجرنگ دل ہوا آگ بگولہ، کارکنان پڑھنے لگے ہنومان چالیسہ

اتر پردیش کے آگرہ میں بس میں سوار بجرنگ دل کے کچھ کارکنان نمازعید کی وجہ سے ٹریفک میں پھنس گئے جو انھیں انتہائی ناگوار گزرا۔ پولس نے دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاملہ کو قابو میں کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سڑک پر نماز کو لے کر ہنگامہ کوئی نئی بات نہیں ہے، لیکن عیدالاضحیٰ کے موقع پر اتر پردیش کے آگرہ میں اس وقت ہنگامہ ہو گیا جب زبردست بھیڑ کی وجہ سے مسلم طبقہ کے لوگوں نے سڑک پر نماز پڑھنے کے لیے مصلے بچھائے اور پولس نے کچھ دیر کے لیے ٹریفک روک دیا۔ اس عمل سے بجرنگ دل کے کارکنان ناراض ہو گئے اور انھوں نے ہنگامہ کرنا شروع کر دیا۔ اتنا ہی نہیں، انھوں نے وہاں ایک جگہ جمع ہو کر ہنومان چالیسہ کا ورد بھی شروع کر دیا۔

Published: undefined

دراصل معاملہ اتر پردیش کے آگرہ کا ہے۔ یہاں بس میں سوار بجرنگ دل کے کچھ کارکنان نماز عید کی وجہ سے ٹریفک میں پھنس گئے جو انھیں انتہائی ناگوار گزرا۔ پولس کی دانشمندی کہیے کہ وہ جلد ہی موقع پر پہنچی اور کسی طرح سے معاملہ کو قابو میں کرنے کی کوشش کی۔ فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلنے کا خدشہ تو پورا تھا، لیکن کسی طرح سے یہ معاملہ ختم ہوا۔

Published: undefined

میڈیا ذرائع کے مطابق آگرہ-علی گڑھ شاہراہ پر واقع کھندولی قصبہ میں عید کی نماز ادا کرنے کے لیے مسلم طبقہ کی بھیڑ جمع ہو گئی۔ چونکہ لوگ کافی تعداد میں تھے اس لیے نمازیوں کی صف سڑک تک پہنچ گئی اور پولس نے احتیاطاً ٹریفک کو تھوڑی دیر کے لیے روک دیا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ شاہراہ کے دونوں جانب ٹریفک جام جیسی حالت پیدا ہو گئی۔ اس دوران ٹریفک میں ایک بس ایسی تھی جس میں بجرنگ دل کے کارکنان موجود تھے۔ جیسے ہی انھیں پتہ چلا کہ سڑک پر نماز پڑھی جا رہی ہے اور اس وجہ سے ٹریفک جام ہے، تو انھوں نے فوراً قریب کے ایک چوراہے پر ہنومان چالیسہ پڑھنا شروع کر دیا۔ اس دوران پولس نے انھیں ہٹانے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانے۔

Published: undefined

خبروں کے مطابق چوراہے پر بیٹھنے سے پہلے بجرنگ دل کارکنان کی پولس افسران سے کافی بحث بھی ہوئی، لیکن ناراض بجرنگ دل کارکنان کچھ سننے کو تیار نہیں تھے۔ اس دوران سبھی کارکنان جے شری رام کا نعرہ بھی وقت وقت پر لگاتے رہے۔ تنازعہ بڑھتا دیکھ پولس افسران نے انھیں خاموش کرنے کی کوشش کی۔ افسران نے موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے کافی سمجھداری سے بجرنگ دل کارکنان کو کسی طرح کا بڑا ہنگامہ کرنے سے روکا۔ بجرنگ دل کارکنان کو کسی بھی طرح سے انھوں نے مسلم طبقہ کے درمیان جانے اور ان سے نبرد آزما ہونے سے روکا۔ کسی طرح عید کی نماز ختم ہوئی اور پھر مسلمان اپنے اپنے گھروں کی جانب لوٹ گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو