
بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے کہا کہ پارٹی اترپردیش اسمبلی انتخاب 2027 سمیت ملک میں ہونے والے تمام چھوٹے بڑے انتخابات تنہا لڑے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2027 میں اترپردیش میں بی ایس پی واضح اکثریت سے حکومت بنائے گی۔ بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے لکھنؤ میں اپنی 70 ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر منعقد کردہ پریس کانفرنس میں انہوں نے حکمراں جماعت بی جے پی سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کو ہدف تنقید بنایا۔
Published: undefined
پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’ہماری پارٹی نے اترپردیش سمیت پورے ملک میں تمام انتخابات اکیلے لڑنا زیادہ مناسب سمجھا ہے۔ کسی بھی پارٹی کے ساتھ کسی بھی انتخاب میں کسی بھی قسم کا کوئی اتحاد نہیں کیا جائے گا۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مستقبل میں اگر بھروسہ ہو جاتا ہے کہ کسی اتحادی پارٹی کے خاص طور پر اونچی ذات کے ووٹ بی ایس پی کو منتقل ہو سکتے ہیں تبھی اتحاد پر غور کیا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے واضح کر دیا کہ اس عمل میں سالوں لگ سکتے ہیں۔
Published: undefined
مایاوتی کا کہنا ہے کہ اترپردیش کی عوام بی ایس پی کی 4 مدت کار کو یاد کرتے ہوئے ایک بار پھر 2027 کے اسمبلی انتخاب میں پارٹی کو اقتدار میں لانے کا فیصلہ کر چکی ہے۔ بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ عوام کے اس خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کے لیے پارٹی کے کارکنان دل و جان سے مصروف ہو گئے ہیں، تاکہ اس بار واضح اکثریت کی حکومت بنائی جا سکے۔
Published: undefined
ای وی ایم کے متعلق مایاوتی نے کہا کہ گزشتہ کئی انتخابات کی طرح اس بار بھی ای وی ایم میں دھاندلی اور بے ایمانی ہو سکتی ہے، اس کے باوجود بی ایس پی پورے ملک میں مکمل مضبوطی کے ساتھ انتخاب لڑے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا کہ لوگوں کا خیال ہے کہ ای وی ایم میں دھاندلی کرنے والوں کا سسٹم کبھی بھی ناکام ہو سکتا ہے اور اس کے بعد ہی درست انتخابی نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پورے ملک میں ای وی ایم کی مخالفت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined