قومی خبریں

ڈاکٹروں کے یومِ سیاہ کے دوران بابا رام دیو کا بلیک فنگس کی دوا تیار کرنے کا دعویٰ!

میڈیکل سائنس اور ڈاکٹروں کے خلاف بیان بازی کر کے تنازعہ کھڑا کرنے والے بابا رام دیو نے اب اعلان کیا ہے کہ انہوں نے آیروید کے ذریعے ملک میں پھیل رہی بلیک فنگس کا علاج دریافت کر لیا ہے

رام دیو، تصویر آئی اے این ایس
رام دیو، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: میڈیکل سائنس اور ڈاکٹروں کے خلاف بیان بازی کر کے تنازعہ کھڑا کرنے والے بابا رام دیو نے اب اعلان کیا ہے کہ انہوں نے آیروید کے ذریعے ملک میں پھیل رہی بلیک فنگس کا علاج دریافت کر لیا ہے اور جلد ہی وہ اس کی دوا متعارف کرا دیں گے۔ رام دیو نے ’آج تک‘ کے ایک پروگرام کے دوردان دعوی کیا ہے کہ کہ بلیک فنگس، وائٹ فنگس اور یلو فنگس کی دوا پر کام پورا ہو چکا ہے اور ایک ہفتہ کے اندر وہ اس سے لانچ کر دیں گے۔ ادھر، ڈاکٹر رام دیو سے اس قدر نالاں ہیں کہ ان کے خلاف تھانوں میں ایف آئی آر کر کے ساتھ ہی آج یعنی یکم جون کو ان کے خلاف یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ رام دیو کی پتنجلی کی جانب سے بازار میں لائی گئی کورونا کی دوا ’کورونیل‘ پر تمام طرح کے سوال اٹھتے رہے ہیں اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی دوا سے کورونا سے شفا حاصل ہوتی ہے اس کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔ اس سب کے باوجود رام دیو نہ صرف نئی دوا تیار کر لینے کا اعلان کر رہے ہیں بلکہ ڈاکٹروں کے خلاف بھی لگاتار بیان دے رہے ہیں۔

Published: undefined

رام دیو نے کہا، ’’تنازعہ کے باجود میں لوگوں کی 18 گھنٹے خدمت کر رہا ہوں اور بہت جلد، ایک ہفتہ کے اندر بلیک فنگس، یلو فنگس اور وائٹ فنگس کا علاج آیروید کے ذریعے فراہم کرنے والا ہوں۔ کام ہو چکا ہے اور آزمائش حتمی مرحلہ میں ہے۔ ہم تاحال فنگس کی دوا بنا رہے ہیں۔‘‘ رام دیو نے اس موقع پر بھی ڈاکٹروں کی تنظیم آئی ایم اے کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ آئی ایم اے نا تو کوئی سائنسی ادارہ ہے اور نا ہی اس کے پاس کوئی لیب یا سائنسداں موجود ہے، یہ تو محض ایک این جی او ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ حال ہی میں بابا رام دیو کی ایک ویڈیو وائرس ہوئی تھی جس میں وہ ڈاکٹروں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ جو ڈاکٹر خود کورونا سے مر رہے ہیں وہ کیا کورونا کا علاج کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اتنے لوگ اسپتالوں میں جانے کے بعد شفایاب نہیں ہوئے جتنے ڈاکٹروں کی دوا کھانے کی وجہ سے مر گئے! انہوں نے میڈیکل سائنس کو آیروید سے کمتر قرار دیتے ہوئے ڈاکٹروں کے خلاف اور بھی کئی باتیں کہی تھیں۔

Published: undefined

اس پر ڈاکٹروں نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ دہرادیوں کی آئی اے ایم کی یونٹ رام دیو کو ایک ہزار کروڑ کے ہرجانے کا نوٹس بھیج چکی ہے جبکہ ملک کے کئی شہروں میں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں۔ فیڈریشنف ریزیڈنٹ ڈاکٹر ایسوسی ایشن (فورڈا) کے سربراہ ڈاکٹر منیش نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم سے وابستہ ملک کے تمام ریزیڈنٹ ڈاکٹرز یکم جون کو یوم سیاہ منائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined