قومی خبریں

ہمیں علی بھی چاہیے اور بجرنگ بلی بھی، لیکن ’انارکلی‘ نہیں: عبدللہ اعظم

عبداللہ اعظم کے اس بیان کو رام پور سے بی جے پی کی امیدوار جیہ پردا سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے، جس وقت عبداللہ اعظم نے منچ سے یہ بیان دیا اس وقت ان کے والد اعظم خان بھی منچ پر موجود تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اتر پردیش کے انتخابی جنگ میں متنازعہ بیانات کا سلسلہ جاری ہے، رامپور سے سماج وادی پارٹی کے امیدوار اعظم خان کے بعد اب ان کے بیٹے نے جیہ پردا کو لے کر مبینہ طور پر متنازعہ بیان دیا ہے، تیسرے مرحلے کی تشہیر کے آخری دن اتوار کو رام پور میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ اعظم نے کہا، ’’علی بھی ہمارے، بجرنگ بلی بھی ہمارے، ہمیں علی بھی چاہیے، بجرنگ بلی بھی چاہیے، لیکن ’انارکلی‘ نہیں چاہیے‘‘۔

Published: undefined

عبداللہ اعظم کے اس بیان کو رام پور سے بی جے پی کی امیدوار جیہ پردا سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے، جس وقت عبداللہ اعظم نے منچ سے یہ بیان دیا اس وقت ان کے والد اعظم خان بھی منچ پر موجود تھے۔

Published: undefined

عبداللہ اعظم سے پہلے ان کے والد اعظم خان نے جیہ پردا کو لے کر مبینہ طور پر متنازعہ بیان دیا تھا، اعظم خاں کے اس بیان کے بعد کافی ہنگامہ بھی مچا تھا، ایک طرف جہاں قومی خواتین کمیشن نے اعظم خاں کو نوٹس جاری کیا تھا تو وہیں دوسری طرف الیکشن کمیشن نے اعظم کے انتخابی مہم پر 48 گھنٹے کے لئے روک لگا دی تھی۔

Published: undefined

اپنے بیان میں عبداللہ اعظم نے علی اور بجرنگ بلی کا بھی نام لیا ہے، علی اور بجرنگ بلی کو لے کر بیان دینے پر الیکشن کمیشن نے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر کارروائی کی تھی، اسے الیکشن کمیشن نے مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تصور کیا تھا، ساتھ ہی کمیشن نے یوگی کے انتخابی مہم پر 72 گھنٹے کے لئے روک لگا دی تھی، ایسے میں عبداللہ اعظم کے اس بیان پر بھی الیکشن کمیشن ایکشن لے سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined